اسی تناظر میں آج سہارنپور کے تحصیل احاطے میں واقع میٹنگ ہال میں ایس ڈی ایم راکیش کمار سنگھ اور تحصیل دار کملیش سنگھ کی قیادت میں ہندو تنظیموں کے لیڈران سے تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران ایس ڈی ایم نے ہندو تنظیموں کے لیڈران کو آگاہ کیا کہ، 'کسی بھی حالت میں نعرے بازی یا اجتماعی پروگرام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہندو تنظیموں کے لیڈران کو انتظامیہ کا تعاون کرنا چاہئے۔'
ایس ڈی ایم نے کہا کہ، 'دیوبندمیں کسی بھی شخص کو ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔'
مزید پڑھیں:
'رام کسی سیاسی پارٹی کی جاگیر نہیں'
انہوں نے ہندو تنظیموں سے وابستہ افراد سے اپیل کی کہ، 'وہ انتظامیہ کا بھرپور تعاون کریں، کوئی ایسا کام نہیں کریں جس سے کسی دوسرے فرقے کے جذبات مجروح ہوں، سبھی نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ کا بھرپور تعاون کیا جائے گا۔'