ETV Bharat / state

Muzaffarnagar Jamiat Ulema اصلاح معاشرہ وقت کی اہم ترین ضرورت جمعیت علماء ضلع مظفرنگر

مظفرنگر میں جمعیت علماء ضلع مظفرنگر کی جانب سے اصلاح معاشرہ کے موضوع پر ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں معاشرہ کی اصلاح کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا گیا۔ Jamiat Ulema District Muzaffarnagar Meeting

اصلاح معاشرہ وقت کی اہم ترین ضرورت جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 8:15 AM IST

مظفرنگر: مظفر نگر جمعیت علماء ضلع مظفر نگر کے ذمہ داران اور ضلع بھر کی مقامی اکائیوں کے ذمہ داران کا ایک خصوصی اجلاس ضلعی نائب صدر حاجی عزیز الرحمٰن کی صدارت اور ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا مکرم علی قاسمی کی نظامت میں منعقد ہوا۔ جس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا مکرم قاسمی نے کہا کہ جمعیت علماء ہند اصلاح معاشرہ کے پروگرام کو مضبوطی سے چلانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے اور اصلاح معاشرہ وقت کا اہم تقاضہ ہے، انہوں نے لاؤڈ اسپیکر کے متعلق بتایا کہ ہماری گفتگو اعلیٰ افسران سے ہوئی جس پر افسران نے یقین دہانی کرائی کہ کورٹ کی گائڈ لائن کے مطابق مذہبی عبادت گاہوں پر لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کر سکتے ہیں۔ Meeting of Jamiat Ulema District Muzaffarnagar in Muzaffarnagar

اصلاح معاشرہ وقت کی اہم ترین ضرورت جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر
اصلاح معاشرہ وقت کی اہم ترین ضرورت جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر

یہ بھی پڑھیں:

اجلاس میں ضلع کی 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اصلاح معاشرہ کمیٹی کو گاؤں گاؤں اصلاح معاشرہ کمیٹیاں بنانے کا کام سونپا گیا، مہمان خصوصی مولانا نذر محمد قاسمی نے کہا کہ جمعیت علمائے ہند کی شاندار تاریخ ہے، یہ معاشرے کے مفاد میں کام کرتی ہے۔ اور اصلاح معاشرہ میں خصوصی کردار ادا کرتی ہے۔ صدارت کر رہے حاجی عزیز الرحمٰن نے کہا کہ ہمارا تعلق اللہ سے ہے۔ اور ہمارہ ہر کام رضاء الٰہی کے لیے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء ہند کے قومی صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی نے پورے ملک میں سماجی اصلاحی پروگراموں کو مضبوطی سے نافذ کیا ہے، جو کہ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے بہت ضروری ہے، ہمارے معاشرے میں پھیلی ہوئی بیماریوں کے خاتمے کے لیے ہم اس نظام کو چلائیں گے۔ مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔ بڈھانہ شہر کے صدر حافظ شیر دین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر سماجی اصلاح کے لیے کام کرنا ہوگا اور تمام کارکنان کو اصلاح معاشرہ کے تعلق سے محنتیں کرنی ہیں۔ ہمارا کام محنت کرنا ہے جب کہ ہدایت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

پروگرام کا آغاز قاری اسرار رشیدی کی تلاوت و نعت رسول سے ہوا۔ مفتی عثمان کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر مولانا نذر محمد، حافظ شیر دین، مولانا زبیر رحمانی، مولانا محمد صادق، مولانا مدثر، مفتی محمد عثمان، مفتی عبدالقادر قاسمی، محمد آصف قریشی بڈھانوی میڈیا سیکریٹری، مولانا اسرائیل، مولانا سعد، حافظ تحسین، مولانا رضوان، مولانا شان محمد، مولانا عمران، مولانا ہارون، مولانا ابوالکلام، مفتی مجیب الرحمٰن، مولانا جاوید، مفتی عین الدین، مفتی نوید،ک لیم تیاگی، قاری اسرار رشیدی، محمد اکرام اور محمد عقیل وغیرہ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.