ETV Bharat / state

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کی میٹنگ شروع - بابری مسجد ایکشن کمیٹی

گذشتہ دنوں سپریم کورٹ نے رام مندر - بابری مسجد تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا فیصلہ سنایا اور اس کے لیے سہ رکنی کمیٹی کی تشکیل بھی دی تھی۔

babri-masjid-action-committe
author img

By

Published : Mar 12, 2019, 2:26 PM IST

سپریم کورٹ کے اسی فیصلے کے تناظر میں اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ممتاز دانشگاہ ندوۃ العلماء میں بابری مسجد ایکشن کمیٹی کی میٹنگ ہو رہی ہے۔

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کی میٹنگ میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی، مولاںا خالد رشید فرنگی محلی، اقبال انصاری، حاجی محبوب، ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی سمیت دیگر اراکین حصہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے بابری مسجد تنازع کو لے کر فریقین کو آٹھ ہفتے کی مہلت دی اور کہا کہ آپ بند کمرے میں بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کر لیں تاکہ ملک میں امن و امان قائم رہے۔

اس میٹنگ میں یہ طے ہوگا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ دوسرے فریق کے ساتھ بات چیت کا آغآز کیسے کریں گے نیز اس کے لیے اسی میٹنگ میں لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر مسلم فریق نے نہ صرف عمل آوری شروع کردی ہے بلکہ عدالت عظمی میں بھی ثالث کے تعلق سے مثبت اشارہ دیا تھا۔

Intro:گزشتہ سپریم کورٹ نے بابری مسجد معاملے پر بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا فیصلہ دیا۔ اسی کے مدنظر اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں مدرسہ ندوۃ العلماء میں بابری مسجد ایکشن کمیٹی کی بیٹھک ہو رہی ہے۔

Body:بابری مسجد ایکشن کمیٹی کی میٹنگ میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے ہوا ایڈووکیٹ ظفریاب جیلانی، حاجی محمود اور دیگر رکن حصہ لے رہے ہیں۔

معلوم رہے کہ سپریم کورٹ نے بابری مسجد تنازعہ کو لے کر فریقین کو آٹھ ہفتے کی مہلت دی اور کہا کہ آپ بند کمرے میں بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کر لیں تاکہ ملک میں امن و امان قائم رہے۔

Conclusion:اس میٹنگ میں یہ طے ہوگا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ اپنی بات کس طرح کریں کہ بابری مسجد معاملہ بات چیت کے ذریعے حل ہوجائے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.