ETV Bharat / state

Haj 2023 حج کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں میٹنگ

لکھنؤ کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام آڈیٹوریم میں حج 2023 کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ سوریہ پال کی صدارت میں سبھی متعلقہ محکموں کے افسران کی میٹنگ ہوئی۔

حج کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں میٹنگ

author img

By

Published : May 10, 2023, 10:32 PM IST

لکھنؤ: حج 2023 کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے سلسلے میں آج ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام آڈیٹوریم، کلکٹریٹ لکھنؤ میں ضلع مجسٹریٹ سوریہ پال کی صدارت میں سبھی متعلقہ محکموں کے افسران کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں یوپی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ میٹنگ میں افسران کو ہدایت دی گئی کہ عازمین حج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور حج ہاؤس لکھنؤ میں بجلی، پانی، رہائش، طبی سہولیات اورٹرانسپورٹیشن وغیرہ سے متعلق کاموں کو خوش اسلوبی سے انجام دیا جائے۔

میٹنگ میں محسن رضا نے کہا کہ 21 مئی سے 06 جون 2023 تک مجوزہ سفر حج 2023 میں سبھی افسران اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری کے ساتھ نبھائیں تاکہ ریاست کے عازمین حج اپنے سفر حج کوباآسانی مکمل کر سکیں۔ میٹنگ میں حج ہاؤس کے احاطے اور ہوائی اڈے پر ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی چوبیس گھنٹے موجودگی کو یقینی بنانے اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو نوڈل افسر کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں حج ہاؤس کے احاطے میں بنائے گئے بیت الخلاء، فوگنگ اور احاطے میں نالوں کی صفائی کے لیے مناسب تعداد میں صفائی اہلکاروں کو تعینات کرنے کی ہدایت میونسپل کارپوریشن کو دی۔ کیمپس کی اسٹریٹ لائٹس وغیرہ کے انتظامات فوری طور پر کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ میٹنگ میں محکمہ صحت کو کیمپس میں عارضی ہسپتال بنانے، ویکسینیشن کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Hajj pilgrims in Gujarat گجرات کے عازمین حج سے زیادہ رقم وصول کرنے پر ہنگامہ

ٹیلی کام کو ہدایت دی گئیں کہ وہ بجلی ،ٹیلی فون/انٹرنیٹ سسٹم کو یقینی بنائیں۔ امیگریشن کسٹم اور بورڈنگ، مسافروں کے سامان کی جانچ وغیرہ کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کو ہدایت دی گئیں۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ عازمین کو ریال کی سہولت فراہم کریں جو کہ سینک اسکول، حج ہاؤس سروجنی نگر کے ساتھ واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ سے ضلع سطح پر عازمین کو غیر ملکی کرنسی فنڈ فراہم کرنے کے علاوہ ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا اجلاس میں ضلع انتظامیہ، محکمہ پولیس، میونسپل کارپوریشن، میڈیکل، بجلی، ٹیلی کام، ٹرانسپورٹ، انفارمیشن، بینکنگ، کسٹم، ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا فائر سمیت دیگر محکموں کے سینیئر افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.