ETV Bharat / state

People Unaware about Diabetes Medicine: ذیابیطس مریضوں کے لیے مفت میڈیکل کیمپ - اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر

مفت میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز نے کہا کہ ذیابیطس سمیت متعدد بیماریوں کے تئیں لوگ بیدار نہیں ہیں۔ وہ علاج تو کرتے ہیں لیکن اس کے نتائج کیا ہیں اور علاج صحیح سمت جا رہا ہے کہ نہیں اس کی معلومات نہیں ہوتی ہے۔ اسی کے مدنظر نوجوان ڈاکٹر محمد فیصل ذیابیطس اور دیگر معزر بیماریوں کے تئیں بیدار کرنے اور اس کا مناسب علاج کرانے کے مقصد سے ہر ماہ مفت میڈکل کیمپ کا اہتمام کراتے ہیں۔Free Medical Camp Organized by Dr Faisal

بارہ بنکی میں ذیابیطس مریض کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

author img

By

Published : Jun 19, 2022, 7:13 PM IST

اتر پردیش: بارہ بنکی شہر کے گھوسیانہ میں واقع پرمود بازار میں نوجوان ڈاکٹر محمد فیصل ذیابیطس اور دیگر بیماریوں کے تئیں بیدار کرنے اور اس کا مناسب علاج کرانے کے مقصد سے ہر ماہ مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کراتے ہیں۔ ان میڈیکل کیمپ میں مفت جانچ کے ساتھ علاج اور دوائیں مفت تقسیم کی جاتی ہیں۔ کثیر تعداد میں میں ہر کیمپ مریض یہاں پہنچ کر اس کیمپ کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔Free Medical Camp Organized by Dr Faisal

بارہ بنکی میں ذیابیطس مریض کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

ڈاکٹر فیصل کے مطابق آج بھی لوگ ذیابیطس سمیت متعدد بیماریوں کے تئیں بیدار نہیں ہیں۔ وہ علاج تو کرتے ہیں لیکن اس کے نتائج کیا ہیں اور علاج صحیح سمت جا رہا ہے کہ نہیں اس کی معلومات نہیں ہوتی ہے۔ ہم اس کیمپ کے ذریعہ یہی سب دیکھتے ہیں اور مریضوں کو اس کا صحیح علاج کراتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج کے دور میں ذیابیطس یا کسی بھی بیماری کا علاج مہنگا نہیں ہے۔ بس ڈاکٹر کے اندر خدمت خلق کا جذبہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ذیابیطس کی 6 سے 8 روپے کے درمیان بہت سی ادویات مہیا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں جو بھی مریض آتا ہے۔ اس کا سب سے پہلے شوگر ٹیسٹ اور یورِک ایسڈ ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ نتائج جاننے کے بعد کیا کرنا ہے اور کیا نہیں اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس ادویات بھی موجود ہیں جو مفت میں مریضوں کو دی جاتی ہیں۔ جو ادویات نہیں ہیں وہ انہیں باہر کے لئے لکھ دی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سہارنپور: مفت طبی کیمپ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.