میرٹھ:اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں پولیس نے بہوجن سماج پارٹی کے سابق وزیر حاجی یعقوب قریشی کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔میرٹھ میں بہوجن سماج پارٹی کے سابق وزیر حاجی یعقوب قریشی کی مشکلیں بڑھتی جا رہی ہے۔ان کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے۔
گزشتہ روز میرٹھ کے کھرکھودا تھانہ علاقے کے پیپلی کھیڑا گاؤں میں حاجی یعقوب قریشی کے بیٹے فیروز قریشی کی قریب تین کروڑ روپے کی کھیت کی زمین کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس طرح اب تک حاجی یعقوب قریشی کی قریب 24 کروڑ روپے کی جائداد کو قرق کیا جا چکا ہے۔
غور طلب ہے کہ الفہیم میٹیکس فیکٹری میں غیر قانونی طریقے سے گوشت کا کاروبار کرنے کے الزام میں گرفتار حاجی یعقوب قریشی اور اس کے بیٹوں پر گینگسٹر کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے ۔ میرٹھ پولیس نے اب تک حاجی یعقوب قریشی کی 24 کروڑ روپے کی جائداد کو قرق کیا جا چکا ہے۔
پولیس کے مطابق آنے والے دنوں میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے یعقوب قریشی کی قریب سات کروڑ روپے کی دوسری جائدادیں بھی ضبط کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Illegal Arms factory in Hamirpur ہمیر پور میں غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا انکشاف
سونبھدر جیل میں قید حاجی یعقوب قریشی اور اس کے بیٹے فروز کے خلاف پولیس کی جانب سے مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔آنے والے دنوں میں حاجی یعقوب قریشی کی مشکلات میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے. اب دیکھنا ہوگا حاجی یعقوب قریشی پر یوگی کی پولیس کیا پلان تیار کرتی ہے۔