میرٹھ کے پڑتا پور تھانا علاقے کے اِندرا پورم کالونی میں متنازع زمین پر مندر تعمیر کو لے کر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زمین کو خالی کرایا حالانکہ اس سے قبل مندر تعمیر کر رہے ہندو رہنما نے پولیس کے خلاف غلط بیان بازی کرتے ہوئے ان کی نسل ختم ہونے تک کی بات کہہ دی۔
ان سب کے باوجود پولیس نے مندر تعمیر کر رہے لوگوں پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے زمین کو خالی کرایا اور ہنگامہ کر رہے لوگوں کو گرفتار کر آگے کی کارروائی شروع کر دی۔
اس موقع پر جہاں ہندو رہنما ہر قیمت پر مندر بنانے کی بات کر رہے ہیں وہیں انتظامیہ بات چیت کے ذریعے اس معاملے کا حل نکالے جانے کی بات کر رہا ہے۔