ETV Bharat / state

میرٹھ: کورونا ویکسینیشن کو لیکر رجسٹریشن کرانے میں مشکلات کا سامنا - ویکسینیشن کے لیے آن لائن رجسٹریشن

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تاہم مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں نے عوام کو اس مہلک مرض سے بچانے کے لئے کورونا ویکسینیشن کی سرگرمیاں بھی تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مگر ویکسینیشن کے لئے آن لائن رجسٹریشن کرانے میں عوام کو دشواری پیش آرہی ہے۔

کورونا ویکسینیشن
کورونا ویکسینیشن
author img

By

Published : May 18, 2021, 4:01 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے ساتھ ہی اب کورونا ویکسینیشن کے کام میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ تاہم ویکسینیشن کے لیے آن لائن رجسٹریشن کرانے میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر کے پچھڑے علاقوں اور خاص کر مسلم اکثریت والے علاقوں میں لوگوں کو ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

کورونا ویکسینیشن

کورونا انفیکشن کے بڑھتے خطرات کو دیکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کو کامیاب بنانے کے لیے اب آن لائن رجسٹریشن کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ ویکسینیشن کی سرگرمیوں میں تیزی ایسے وقت میں کی جارہی ہے جب سے 18 سال سے زیادہ عمر والے نوجوانوں کے لیے ویکسینیشن کی شروعات ہوئی ہے۔

ایسے میں پچھڑے علاقوں کے باشندوں کو رجسٹریشن کرانے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کیونکہ تعلیم سے کوسوں دور ان لوگوں کے پاس آن لائن رجسٹریشن کے لیے اسمارٹ فون کا ہونا بھی ضروری ہے۔

ایسے میں اب سماجی تنظیموں کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے سماجی تنظیم کے کارکنان کو بھی آگے آنا ہوگا۔ اور ان پچھڑے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی مدد کر کے ویکسینیشن کے مہم کو کامیاب بنانا ضرروی ہے۔

ذمہ داران کا کہنا ہے کہ حکومت ویکسینیشن کرانے کے طریقے کار کو ہی آسان بنائے۔کورونا ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت کو چاہیے کہ اس کے رجسٹریشن میں آرہی دشواریوں کے پیش نظر اس کے طریقے کو بھی آسان بنائے۔اس کے بعد ہی اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.