ETV Bharat / state

میرٹھ: کچرے کے ڈھیر میں ملی زندہ نوزائیدہ - اترپردیش نیوز

میرٹھ میں تین روز قبل انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوزائیدہ بچی کو بوری میں ڈال کر سڑک کنارے کچرے کے ڈھیر پر مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا۔ لیکن کہتے ہیں جس کی حفاظت قدرت کرے اسے کون نقصان پہنچا سکتا ہے۔ آج یہ بچی میرٹھ ضلع لیڈی ہسپتال میں زیر علاج ہے، ڈاکٹر کے مطابق بچی اب پوری طرح صحت مند بھی بتائی جا رہی ہے، دوسری جانب اس بچی کو اپنانے کے لئے ڈاکٹر کے علاوہ کئی سماجی تنظیمیں بھی آگے آ ئی ہیں۔

meerut: newborn found in garbage dump, stable condition
کچرے کے ڈھیر میں ملی نوزائیدہ، حالت مستحکم
author img

By

Published : Nov 27, 2020, 11:03 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں تین روز قبل سڑک کنارے کچرے کے ڈھیر پر ایک نوزائیدہ بچی کو بوری میں پڑا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے تھے اور پولیس کی مدد سے بچی کو ضلع لیڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

ڈاکٹر کے مطابق جس وقت بچی کو اسپتال میں داخل ہوئی تھی، اس وقت بچی کی حالت نازک بنی ہوئی تھی لیکن بچی کو فوری طور پر علاج ملنے سے اب بچی پوری طرح صحت مند ہے اور احتیاط کے طور پر بچی کی کورونا جانچ کے علاوہ اور دوسرے ٹیسٹ بھی کرائے گئے ہیں، جن میں بچی صحت مند بتائی جا رہی ہے۔

میرٹھ میں کچرے کے ڈھیر پر تیز ٹھنڈ اور خطرناک جانوروں کے خطرے کے باوجود اس بچی کو جہاں اس کے بے رحم والدین نے مرنے کے لیے چھوڑ دیا تھا، وہیں اب اس بچی کو اپنانے کے لیے ہسپتال کے ڈاکٹر کے علاوہ کچھ سماجی تنظیموں کے نام بھی سامنے آرہے ہیں۔ اس سب کے باوجود فی الحال بچی کو چائلڈ کیئر کی نگرانی میں رکھے جانے کی بات بھی کہی جا رہی ہے۔

meerut: newborn found in garbage dump, stable condition
فوری طور پر علاج ملنے سے اب بچی پوری طرح صحت مند

ملی جلی اور پری نام سے پکاری جانے والی اس بچی کو کس کے سپرد کیا جائے گا اس کا فیصلہ بھی ضلع انتظامیہ کو ہی کرنا ہے۔

میرٹھ پرتا پور علاقے کے گگول روڈ پر کچرے میں پڑے ایک بورے سے بچے کے رونے کی آواز سن کر را ہگیرو نے اس نو زایئدہ بچے کو تو بچا لیا اور نوزائیدہ بچی کو لیڈی ہسپتال میں بھرتی کرنے کے ساتھ اس کا علاج بھی کیا جا رہا ہے۔

کچرے کے ڈھیر میں ملی نوزائیدہ

مزید پڑھیں:

کتے کے ذریعہ لاش کو نوچنے کا ویڈیو وائرل

وہیں پولیس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملے کی بھی جانچ کر رہی ہے کہ کون اس بچی کو یہاں چھوڑ کر گیا ہے، بیٹیوں کو بوجھ سمجھنے والے لوگوں کے خلاف پولیس کیا کارروائی کرتی ہے یہ بھی دیکھنے والی بات ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.