ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں کورونا وبا کے قہر سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کے لیے جہاں مزید چبوتروں کی تعمیر کا کام کیا جا رہا ہے۔ وہیں شہر کے سب سے بڑے قبرستان بالے میاں میں میتوں کی تدفین کے لیے جگہ کی ضرورت کو پورا کرنے کے مقصد سے اب گڈهوں اور پرانی قبروں کو بھرنے کے لیے مٹّی ڈالنے کا کام کیا جا رہا ہے۔
مقامی کارپوریٹر کے زیر نگرانی نگر نگم میرٹھ نے خاص طور پر بجٹ مختص کرکے قبرستان میں مٹّی ڈلوانے کی شروعات کی ہے۔ میرٹھ میں جنازوں کی تدفین کے لیے جگہ کی ضرورت کے پیش نظر قبرستان میں مٹّی ڈلوانے کا کام نگر نگم کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سماجی تنظیموں کو بھی اس طرح کے فلاحی کاموں کو انجام دینے کی ضرورت ہے تاکہ کورونا کے اس مشکل وقت میں عوام کی مدد کی جا سکے۔