ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کی شاہی جامع مسجد کے علاوہ شہر کی دیگر مساجد میں رمضان المبارک کے پہلے روز کورونا گائیڈ لائن کے تحت احتیاطی اقدامات کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔ماسک اور سماجی دوری کے ساتھ لوگوں نے جماعت سے نماز ادا کی۔ ایک وقت میں پانچ افراد کی پابندی پر عمل کرتے ہوئے زیادہ تر مساجد میں ایک سے زیادہ جماعتیں بھی پڑھائی جا رہی ہے۔
میرٹھ کے تیواری کیمپس کی مسجد میں بھی صرف پانچ افراد ہی جماعت سے نماز ادا کرتے نظر آئے ۔اس موقع پر رمضان کی خاص عبادات میں کورونا سے نجات کی بھی دعائے مانگی جا رہی ہیں۔
گذشتہ سال کورونا انفیکشن کے سبب عوام کو لاک ڈاون کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے عبادت گاہوں کو بھی بند کر دیا گیا تھا لیکن اس سال مساجد میں پانچ لوگوں کو عبادت کی اجازت ملنے سے عبادگاہوں میں کم از کم عبادت کی جاسکے گی۔