عالمی وبا کورونا وائرس کے سے تحفظ کے لئے آج ملک گیر سطح پر کوڈ ویکسین کی ٹیکہ کاری مہم کے ساتھ ہی میرٹھ کے ضلع اسپتال میں بھی آج ٹیکہ لگانے کا کام شروع کیا گیا۔
پہلے مرحلے میں شعبہ صحت کے کارکنان کے سامنے میرٹھ کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر اکھیلیش موہن نے سب سے پہلے ٹیکہ لگوایا ۔
اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے علاوہ محکمہ صحت اور محکمہ پولیس کی جانب سے مکمل انتظامات کیے گئے تھے، تاکہ کسی قسم کی کوئی دشواری نہ پیش آئے۔ ساتھ ہی ٹیکہ کاری کاری کے حوالے سے عوام سے اپیل کی گئی کہ ویکسین سے متعلق افواہوں سے بچیں۔
ٹیکہ کاری مہم کے آغاز سے امید کی جا رہی ہے کہ ملک کو جلد ہی کورونا کی وبا سے نجات مل سکے گی۔