ETV Bharat / state

Meerut Cold Storage Accident میرٹھ کولڈ اسٹوریج حادثے میں زخمی مزدوروں کا میڈیکل کالج میں علاج جاری

میرٹھ کے دورالا علاقے میں کولڈ اسٹوریج میں بوائلر پھٹنے سے عمارت کی چھت گر گئی جس میں سات مزدور ہلاک آٹھ مزدور زخمی ہوئے جن کا علاج لالا لجپت رائے میڈیکل کالج میں جاری ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 26, 2023, 9:58 AM IST

زخمی مزدوروں کا میڈیکل کالج میں علاج جاری

میرٹھ: ریاست اترپریش کے ضلع میرٹھ کے دورالا تھانہ علاقے میں واقع کولڈ اسٹوریج میں جمعہ کے روز ہوئے دھماکے سے پانچ منزلہ عمارت کی چھت گر گئی ، ملبے میں دبنے سے سات مزدوروں کی موت ہوگئی تھی جبکہ اس حادثے میں شدید زخمی مزدوروں کو میرٹھ کے لالا لجپت رائے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا جن کا علاج جاری ہے۔وہیں نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے زخمی مزدوروں اور ان کے رشتہ داروں سے حادثے سے متعلق بات چیت کی۔

کولڈ اسٹوریج حادثے کے شکار تمام مزدروں کا تعلق جموں و کشمیر کے ادھم پور سے ہے۔ اس حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والے مزدوروں کے رشتہ داروں کو اطلاع دے دی گئی تھی جس کے بعد کچھ مزدوروں کے رشتہ دار میڈیکل کالج پہنچے۔ ای ٹی وی بھارت نے حادثے میں ہلاک ہونے والے اور زخمیوں کے اہلخانہ سے میرٹھ میڈیکل کالج بات چیت کی اور اس حادثے سے متعلق جانکاری لی۔ حادثے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ہوئے مزدوروں کے رشتے دار بھی میڈیکل پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور وہ اب اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ سے امداد کی گہار لگا رہے ہیں۔

میرٹھ کے لالا لاجپت رائے میڈیکل کالج میں داخل زخمی اور ہلاک ہونے والے مزدوروں کے رشتے دار میرٹھ پہنچ گئے ہیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ کے لواحقین پولیس انتظامیہ کے اہلکاروں کے ساتھ مردہ خانے میں موجود رہے اس کے علاوہ ہسپتال میں داخل تمام زخمی مزدور اپنے رشتہ داروں کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔میرٹھ میں میڈیکل آئسولیشن وارڈ میں داخل سبھی مریض کے تیمار دار علاج سے مطمئن دکھائی دئیے۔

یہ بھی پڑھیں : Meerut Cold Storage Building Collapses: میرٹھ میں بوائلر پھٹنے سے سات مزدوروں کی موت،متعدد زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.