ETV Bharat / state

کورونا سے بچاؤ کے لیے دس روپے میں ملے گی دوا: ڈاکٹر سلمان خالد - lucknow news

اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں واقع فہمینہ ہسپتال نے غریبوں کے لیے 'فیور کلینک' کا آغاز کیا ہے تاکہ ضرورت مندوں کو صرف 10 روپے میں بخار کی دوائی دے کر ان کی مدد کی جاسکے۔ ڈاکڑ سلمان خالد نے بتایا کہ فیور کلینک کا مقصد یہ ہے کہ کورونا وائرس کا خطرہ مزید بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اس میں سماج کے غریب طبقہ کے ساتھ پڑھے لکھے لوگ بھی بخار کی اہمیت کو نہیں سمجھ رہے ہیں۔ جب ایسے لوگوں کو بخار آتا تو گھر میں ہی دو تین دوائی کھا کر آرام کر لیتے ہیں جبکہ انہیں کورونا ہوتا ہے۔ ایسے میں مریضوں کے ساتھ ہی ڈاکٹروں کے لیے مشکلیں کھڑی ہو جاتی ہیں۔

up_luc_04_fever clinic_vis byte_7204798
کورونا سے بچاؤ کے لئے دس روپیے میں ملے گی دوا: ڈاکٹر سلمان خالد
author img

By

Published : Apr 30, 2021, 1:10 PM IST

لکھنؤ میں تیزی کے ساتھ کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے تشویش ناک حالات کو دیکھتے ہوئے فہمینہ ہاسپٹل نے غریبوں کے لیے 'فیور کلینک' کا افتتاح کیا ہے۔ اس کا مقصد غریبوں کو صرف 10 روپے میں دوائی دینا ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے لئے دس روپیے میں ملے گی دوا: ڈاکٹر سلمان خالد

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں واقع فہمینہ ہسپتال نے غریبوں کے لیے 'فیور کلینک' کا آغاز کیا ہے تاکہ ضرورت مندوں کو صرف 10 روپے میں بخار کی دوائی دے کر ان کی مدد کی جاسکے۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکڑ سلمان خالد نے بتایا کہ فیور کلینک کا مقصد یہ ہے کہ کورونا وائرس کا خطرہ مزید بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اس میں سماج کے غریب طبقہ کے ساتھ پڑھے لکھے لوگ بھی بخار کی اہمیت کو نہیں سمجھ رہے ہیں۔ جب ایسے لوگوں کو بخار آتا، تو گھر میں ہی دو تین دوائی کھا کر آرام کر لیتے ہیں جبکہ انہیں کورونا ہوتا ہے۔ ایسے میں مریضوں کے ساتھ ہی ڈاکٹروں کے لیے مشکلیں کھڑی ہو جاتی ہیں۔

up_luc_04_fever clinic_vis byte_7204798
مریض سے روبرو ڈاکٹر۔۔۔۔

ڈاکٹر سلمان نے کہا کہ 'فیور کلینک' کے ذریعہ ہم سماج میں بیداری مہم بھی چلا رہے ہیں تاکہ غریب آدمی 100-200 روپے روزانہ نہ خرچ کر کے صرف 10 روپے میں ہمارے یہاں سے بخار کی دوائی لے کر اپنا علاج کر سکیں۔ دوائی کے ساتھ مریضوں کو کووڈ-19 پرو ٹوکول کے مطابق رہنے کی صلاح بھی دیتے ہیں۔

کلینک سے یہ فائدہ ہوگا کہ شروعاتی علاج ملنے سے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوگی اور آکسیجن والے مریضوں میں 10-20 فیصد تک کی کمی آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم لوگ یہ قواعد بخوبی انجام دے دیے تو کامیابی یقینی ہے۔

مریضوں کو دن میں چار بار بھاپ کا بھاپ لینا ہے۔

ہلکا گرم پانی استعمال کریں۔

Tab. Azithromycin 500mg دن میں ایک بار اور پانچ دنوں تک لیں۔

Tab. Doxycycline 200mg دن میں ایک بار۔

Tab. Ivermectin 12mg دن میں ایک بار، رات میں کھانے کے دو گھنٹے بعد، تین دنوں تک۔

Tab. cetirizine دن میں ایک بار، پانچ دنوں تک۔

Tab. Zincovit دن میں ایک بار، پانچ دنوں تک۔

Tab. But .C 500mg دن میں ایک بار، پانچ دنوں تک۔

Tab. Calpol 650 mg دن میں تین بار، پانچ دنوں تک۔

Tab. Ranitidine دن میں دو بار۔

B.P, SPO2, Temperature, Sugar کی جانچ کراتے رہیں۔

جوشاندہ دن میں دو بار پئیں۔

فیور کلینک نام رکھنے کا مقصد یہ تھا کہ مریض کے اندر ڈر و خوف پیدا نہ ہو۔ ہم بخار کی دوائی دیتے ہیں اور مریضوں سے کووڈ 19 پرو ٹوکول پر عمل کراتے ہیں۔ اگر مریض کو کورونا ہے تو وقت رہتے علاج مل جائے گا۔

رمضان المبارک کا ماہ چل رہا ہے۔ لہذا زیادہ تر لوگ رات 8 بجے سے 10 بجے کے درمیان آتے ہیں۔ حالانکہ فیور کلینک کا وقت شام 4 بجے سے 6 بجے تک اور رات 8 بجے سے 10 بجے تک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.