بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد کی خبروں کی تردید کی ہے۔ مایاوتی نے آئندہ 2022 اتر پردیش اور اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں اکیلے لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
مایاوتی نے ٹوئٹ کیا کہ 'بی ایس پی پنجاب کے علاوہ، اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اکیلے ہی مقابلہ کریں گی۔'
ساتھ ہی بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ستیش چندر مشرا کو بی ایس پی میڈیا سیل کا قومی رابطہ کار مقرر کیا ہے اور انہیں میڈیا میں جاری گمراہ کن خبروں پر نگاہ رکھنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مایاوتی نے دوسرے دن بھی سماج وادی پارٹی کو تنقد کا نشانہ بنایا
مایاوتی نے، بہوجن سماج پارٹی اور پارٹی کے قومی صدر وغیرہ کے بارے میں گمراہ کن یا غلط خبر لکھنے، دکھانے اور شائع کرنے سے پہلے ستیش چندر مشرا سے صحیح معلومات حاصل کرنے کی اپیل کی۔