ETV Bharat / state

Mayawati on Rahul Gandhi's Statement: 'اپنا گھر سنبھال نہیں پا رہے، بی ایس پی پر الزام لگا رہے ہیں'

author img

By

Published : Apr 10, 2022, 3:45 PM IST

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کے بیان پر سخت تنقید کی ہے۔ راہل پر مایاوتی کی ناراضگی ان کے بیان سے نظر آ رہی ہے۔Mayawati Retort on Rahul Gandhi's Statement

راہل گاندھی کے بیان پر مایاوتی کا یہ جواب

راہل پر مایاوتی کی ناراضگی ان کے بیان سے صاف نظر آرہی ہے۔ مایاوتی نے کہا ہے کہ کانگریس کا ذات پات پر مبنی جذبات صاف نظر آرہا ہے۔ راہل کے بیان میں ذات پات کی ذہنیت ہے۔ کانگریس اپنے بکھرے گھر کو سنبھال نہیں پا رہی ہے۔ بی ایس پی پر الزام لگا رہے ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی کا کہنا ہے کہ کانگریس کی حالت کھسیانی بلی جیسی ہے۔ اس کے رہنما مسلسل پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ راہل گاندھی سمیت پوری کانگریس انہیں روک نہیں پا رہی ہے اور بی ایس پی پر بے جا الزامات لگانے میں مصروف ہیں۔ بی ایس پی کے تئیں ان کی نفرت صاف نظر آرہی ہے۔' Mayawati Retort on Rahul Gandhi's Statement

مایاوتی نے کہا کہ کانگریس بی ایس پی پر غلط الزام لگا رہی ہے۔ میں راہل کے الفاظ کی تردید کرتی ہوں۔ انہیں کوئی بھی تبصرہ کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔ مجھ پر بی جے پی سے ملنے کا الزام غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی زبردستی بی ایس پی کے کام کرنے کے انداز پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔' غور طلب ہے کہ کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی ایک دن پہلے ہی بیان دے چکے ہیں کہ انہوں نے اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں اتحاد کے لیے بی ایس پی صدر مایاوتی سے کئی بار رابطہ کیا، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے اترپردیش میں انتخابات لڑا ہی نہیں بلکہ بی جے پی کی حمایت کی کیونکہ انہیں سی بی آئی اور ای ڈی کا ڈر ستا رہا ہے۔ راہل کے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے مایاوتی نے جوابی حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi on Mayawati: مایاوتی سے اتحاد کی پیشکش کی تھی مگر جواب تک نہیں دیا، راہل گاندھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.