ETV Bharat / state

انتخابات آنے پر مبینہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی پر سوال اٹھانا لازمی: مایاوتی - اس کی آڑ میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے

ایک ٹوئٹ میں مایاوتی نے لکھا یوپی اسمبلی انتخابات کے قریب آنے پر ہی اس قسم کی کاروائی لوگوں کے ذہنوں میں شبہات پیدا کرتی ہے۔

mayawati
مایاوتی
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 10:06 PM IST

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریم مایاوتی نے لکھنؤ میں مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے قریب آنے پر اس قسم کی کاروائی لوگوں کے ذہنوں میں شبہات کو پیدا کرتی ہے۔

mayawati
مایاوتی

محترمہ مایاوتی نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا یوپی پولیس کا لکھنؤ میں دہشت گردانہ سازش کاپردہ فاش کرنے کے دعوی کے ساتھ اس معاملے میں گرفتار دو افراد کے تار القاعدہ سے وابستہ ہونے کا دعوی اگر صحیح ہے تو یہ کافی سنگین معاملہ ہے۔ اور اس پر مناسب کاروائی ہونی چاہئے۔ اس کی آڑ میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے جس کے شبہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

mayawati
مایاوتی

یہ بھی پڑھیں:

اترپردیش: اے ٹی ایس نے 2 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا

اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا یوپی اسمبلی انتخابات کے قریب آنے پر ہی اس قسم کی کاروائی لوگوں کے ذہنوں میں شبہات پیدا کرتی ہے۔ اگر اس کاروائی کے پیچھے سچائی ہے تو پولیس اتنے دنوں تک کیوں بے خبر رہی ہے۔ یہ وہ سوال ہے جو لوگ پوچھ رہے ہیں۔ لہذا حکومت ایسی کوئی کاروائی نہ کرے جس سے عوام کی بے چینی میں اضافہ ہو۔

قابل ذکر ہے کہ یوپی اے ٹی ایس نے اتوار کو لکھنؤ کے دبگہ علاقے میں القاعدہ سے وابستہ ہونے کے الزام میں دوافراد کو گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے کثیر مقدار میں ہتھیار اور گولی بارود برآمد کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.