ETV Bharat / state

مایاوتی نے لوجہاد قانون کی مخالفت کی - سیاسی رہنما چندر شیکھر

بی ایس پی صدر مایاوتی نے یوپی حکومت کی جانب سے نافذ کئے گئے لو جہاد' قانون کی سخت مخالفت کی ہے اور یوگی حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مایاوتی نے لوجہاد قانون کی مخالفت کی ہے
مایاوتی نے لوجہاد قانون کی مخالفت کی ہے
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 12:32 PM IST

اترپردیش میں گزشتہ روز لو جہاد قانون نافذ ہونے کے بعد بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اس قانون کی مخالفت کی ہے۔

بی ایس پی کے سربراہ مایاوتی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ 'یوپی حکومت نے لو جہاد قانون کو جلد بازی میں نافذ کیا ہے'۔

انھوں نے کہا کہ 'ملک میں کہیں بھی زبردستی اور دھوکہ دہی سے مذہب کی تبدیلی کی نہ تو کوئی خاص پہچان ہے اور نہ ہی ان کی منظوری۔ بہت سے قوانین پہلے سے ہی نافذ العمل ہیں۔ حکومت کو اس پر غور کرنا چاہئے'۔

لو جہاد ایکٹ پر ایک اور سیاسی رہنما چندر شیکھر نے کہا کہ 'اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اکثریت کی حکومت ہے۔ بی جے پی اپنے ایجنڈے کو طے کرنے کے لئے لو جہاد کو مسئلہ بنا رہی ہے'۔

چندر شیکھر نے کہا 'بی جے پی مذہب اور قوم پرستی کے ایجنڈے پر سیاست کرتی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'حکومت نے تاجروں اور کسانوں کی کمر توڑ دی ہے۔ حکومت نے ابھی تک گنے کی آخری ادائیگی نہیں کی ہے۔ بی جے پی حکومت کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ حکومت کچھ سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے اور غریبوں کو ستا رہی ہے'۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لو جہاد قانون کے تحت اترپردیش کے شہر بریلی میں ایک کیس بھی درج کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.