ETV Bharat / state

مزدوروں پر کانگریس سیاست کر رہی ہے: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو لے کر کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اتوار کو کہا کہ مزدوروں کو مناسب مزدوری دلانے کی کوشش نہیں کی گئی جس کی وجہ سے انہیں پریشانی جھیلنی پڑ رہی ہے۔

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی
بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی
author img

By

Published : May 24, 2020, 9:13 PM IST

مایاوتی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی حالت کےلئے بی جے پی کی مرکزی حکومت ذمہ دار اور کانگریس دونوں ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مزدوروں کے مسئلے پر دونوں ہی پارٹیاں معیات سے گری ہوئی سیاست کر رہی ہیں۔

بی ایس پی نے کہا کہ بی جے حکومت اور کانگریس نے مزدوروں کی مسلسل اندیکھی کی ہے جس کی وجہ سے انہیں روزگار کے لئے الگ الگ شہروں میں جانا پڑتا ہے اور اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ بھوکے پیاسے سیکڑوں کلو میٹر پیدل چلنے کےلئے مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے ساتھ جانوروں جیسا برتاؤ کیا جا رہا ہے۔ ابھی تک جہاں مزدور کام کر رہے تھے ان سے کام زیادہ لیا جاتا تھا اور تنخواہ کم دی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا،’’بی ایس پی نے ہمیشہ ہی مزدوروں کے بھلے کےلئے کام کیا۔ ہم انہیں بے روزگاری بھتہ نہیں روزگار دیتے تھے۔‘‘

اس سے پہلے محترمہ مایاوتی نے کل ٹویٹ کر کے کہا کہ مزدوروں کی تکلیفوں کی ویڈیو ٹویٹ کرکے کانگریس ڈرامہ کر رہی ہے۔

بی ایس پی سربراہ نے کہا،’’آج پورے ملک میں کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے کروڑوں نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی جو حالت نظر آرہی ہےاس کی اصلی قصوروار کانگریس ہے کیونکہ آزادی کے بعد ان کے لمبے دور اقتدار کے دوران اگر روزی روٹی کا صحیح انتظام گاؤں شہروں میں کی ہوتی تو انہیں دوسری ریاستوں میں کیوں منتقل ہونا پڑتا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ویسے ہی حال میں کانگریسی لیڈروں کے ذریعہ لاک ڈاؤن کے بحران کے شکار کچھ مزدوروں کے دکھ درج بانٹنے سے متعلق جو ویڈیو دکھائی جارہی ہے وہ ہم دردی کم اور ڈرامہ زیادہ لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جےپی کی مرکز اور ریاستی حکومتیں کانگریس کے پیروں کے نشانات پر نہ چل کر ،ان بے حال گھرواپس جانے والے مزدوروں کو ان کے گاؤں اور شہروں میں ہی روزی روٹی کا صحیح انتظام کرکے انہیں خود مختار بنانے کی پالیسی پر اگر عمل کرتی ہے تو پھر آگے انہیں ایسے حالات پھر کبھی جھیلنے نہیں پڑیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.