انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ریاست میں بڑھتے جرائم کو کنٹرول کرنے اور نظم ونسق میں برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
انہوں نے یوگی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہر جانب بد نظمی کا دور دورہ ہے۔
بی ایس پی سپریمو نے منگل کو اپنے ایک ٹوئٹ میں یوگی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے لکھا جرائم پر قابو و نظم و نسق میں بری طرح ناکامی کی وجہ سے یہاں یوپی میں جنگل راج بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
اس کے لئے افسروں کو بلی کا بکرا بنانے سے پہلے بی جے پی کو ملزموں کو ہر طرح کا شہہ و تحفظ دینا بند کرنا ہوگا۔جو مفاد عامہ میں بہت ہی ضروری ہے۔
مایاوتی نے خراب نظم و نسق کے ساتھ ہی پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے سلسلے میں بھی یوگی حکومت پر سوال اُٹھایا ہے۔
اس ضمن میں انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا پی حکومت کہ پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں بڑے پیمانے پر اضافہ کرنے اور کروڑوں غریوں و متوسط طبقے کے افراد کے لیے ایک ظالمانہ قدم ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بد تر نظم ونسق ، مہنگائی و بے روزگاری سے پریشان عوام کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے ریاستی کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ مفاد عامہ کے کاموں پر دھیان مرکوز کرے تو بہتر ہے۔