ETV Bharat / state

فرحت احمد جمالی مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے: مولانا زاہد رضا - اردو نیوز رامپور

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں درگاہ حضرت حافظ شاہ جمال اللہ کے سجادہ نشین اور تنظیم اتحاد ملت کے صدر فرحت احمد خان جمالی کی تدفین میں پہنچے اتراکھنڈ کے معروف عالم دین مولانا زاہد رضا نوری نے اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرحت احمد جمالی خانخاہی مشن کو آگے لیکر بڑھنے والے اور قوم و ملت کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں رہنے والی شخصیت کا نام تھا۔

maulana zahid raza noori
مولانا زاہد رضا
author img

By

Published : Aug 7, 2021, 9:47 PM IST

سجادہ نشین آستانہ حضرت حافظ شاہ جمال اللہ فرحت احمد خان جمالیؒ کے سانحہ ارتحال پر معروف عالم دین مولانا زاہد رضا نوری نے اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرحت احمد خان جمالی کے اچانک انتقال سے ان کو کافی صدمہ پہنچا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ فرحت احمد جمالی نے جہاں سلسلہ تصوف اور خانقاہی مشن کو آگے بڑھایا وہیں وہ مسلمانوں کی فلاح و ترقی بھی ہمیشہ کوشاں رہے۔

مولانا زاہد رضا نے کہا کہ کم عمری میں فرحت جمالی نے جس طرح سے تصوف اور خانقاہی مشن کو آگے بڑھایا، روہانی مشن کو آگے بڑھایا اس سے بڑھ کر موجودہ حالات اور دور حاضر میں جو ملی مسائل تھے، مسلمانوں پر مصائب و آلام جو ایک ایک عظیم مسئلہ تھا، کسی بھی لمحہ وہ اس فکر سے غافل نہیں رہے۔

مولانا نے فرحت احمد جمالی کی قید و بند کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کو ملت کے تحفظ کے لئے بڑے مظالم کا سامنا کرنا پڑا۔ بڑی تکلیفیں برداشت کرنا پڑیں اور جیل میں ایسے وقت جانا پڑا جب وہ مریض تھے۔ اس کے باوجود بھی کبھی ان کی جرات اور تیور میں کوئی کمی نہیں دیکھی۔

مزید پڑھیں:

ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مذہبی رہنما فرحت جمالی سپردخاک

مولانا زاہد رضا نوری نے فرحت احمد جمالی کے جیل سے واپس آنے کے بعد کی اپنی ایک ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب میری جمالی صاحب سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ جیل جانا تو انبیاء کرام کی سنت ہے اور قوم مسلم کے لئے اگر مجھے دس مرتبہ جیل جانا پڑے تو میں اس کے لئے ہمیشہ تیار رہوں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.