ETV Bharat / state

مولانا توصیف رضا خان بریلوی کا مسلمانوں کے نام پیغام - ریاست اتر پردیش کی خبر

ضلع بریلی کے اعلیٰ حضرت خاندان کے مولانا توصیف رضا خان بریلوی نے مسلمانوں کے نام ایک پیغام دیا ہے۔

مولانا توصیف رضا خان بریلوی کا مسلمانوں کے نام پیغام

author img

By

Published : May 22, 2020, 9:51 AM IST

مرکزی حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن 4 بھی نافذ کر دیا ہے۔ آئندہ 31 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، جبکہ 22 مئی کو جمعتہ الوداع اور 24 یا 25 مئی کو عید الفطر کی نماز ادا کی جانی ہے۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی کے درگاہ اعلیٰ حضرت مولانا توصیف رضا خان بریلوی سے مسلسل لوگ سوالات کر رہے ہیں۔ مولانا توصیف رضا خان بریلوی نے کہا کہ 'اگر پابندی نہ ہو تو عید الفطر کی نماز جماعت کے ساتھ مسلمان اپنے گھروں میں ادا کر سکتے ہیں۔

مولانا توصیف رضا خان نے کہا ہے کہ 'عید کے دن مسلمان کیا کریں، اس کے لیے ہم نے کچھ مسائل پر اپنی بات رکھی ہے۔ انہوں مزید کہا ہے کہ 'عید الفطر کی نماز کی بھی وہی شرط ہے، جو نماز جمعہ کی ہے۔ البتہ جمعہ میں خطبہ قبل نماز اور عید میں بعد نماز ہوتا ہے۔ جمعہ کی نماز فرض اور عید کی نماز واجب ہے۔ مسلمان اپنے حلقہ میں انتظامیہ اور پولیس سے بات چیت کر کے جمعتہ الوداع اور عید کی نماز کے لیے مساجد اور عید گاہ میں جانے کی عام اجازت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

صبح سات بجے سے شام سات بجے تک لاک ڈاؤن میں رعایت دی جا رہی ہے۔ عید کی نماز کا وقت بھی اسی درمیان ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 'اگر انتظامیہ سے اجازت موصول نہ ہو تو عید کی نماز گھروں کی چھتوں پر کنبہ کے ساتھ جماعت بناکر ادا کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.