ETV Bharat / state

Maulana Tauqeer Raza Statement مولانا توقیر رضا خان کا متنازع بیان - etv bareilly news

آئی ایم سی کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خان نے بریلی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی اور سماجوادی پارٹی پر شدید تنقید کی۔ عتیق اور اشرف کے قتل کے حوالے سے انہوں نے متنازع بیان بھی دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 10, 2023, 8:11 AM IST

مولانا توقیر رضا خان کا متنازع بیان

بریلی: اتحاد ملت کونسل (آئی ایم سی) کے قومی صدر توقیر رضا نے اتوار کو فرید پور میں ایک جلسہ عام میں اشتعال انگیز تقریر کی۔ اس دوران مولانا توقیر رضا خان نے کہا کہ 'آپ کو عتیق اور اشرف کے قتل اور اعظم خان کی توہین اور تذلیل کا بدلہ لینا ہے، تو یہی وقت کہ تم متحد ہوجاؤ۔ انہوں نے کہا کہ میں اتنا ہی کہوں کہ مسلمانوں پر جب بھی ظلم اور زیادتی ہوئی ہے اس کے لیے بی جے پی جتنی ذمہ دار ہے اتنی سماجوادی پارٹی اوت اکھلیش یادو بھی ذمہ دار ہیں۔ مولانا توقیر رضا خان نے کہا کہ مسلمانوں آپ کو عتیق اور اشرف کے قتل اور اعظم خان کی ذلت و رسوائی کا بدلہ لینا ہے۔ مولانا توقیر رضا نے کہا کہ عتیق اور اشرف کے قتل اور اعظم خان کی ذلت کے لیے سماج وادی پارٹی اور اکھلیش یادو بی جے پی حکومت سے کم ذمہ دار نہیں ہیں۔

مولانا توقیر رضا خان نے مزید کہا کہ مسلمانوں اگر اب بھی تم نہیں بدلے تو تمہارا حشر مزید برا ہوگا۔ عوام سے آئی ایم سی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے مولانا توقیر رضا خان نے کہا کہ جب بھی مسلمانوں پر مظالم اور زیادتیاں ہوئی ہیں، انہوں نے کبھی ان کی برادری نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو آپ کو موقع ملا ہے یہ بتانے کے لیے کہ تم متحد ہو جاؤ۔ تمہیں عتیق اور اشرف کے قتل کا بدلہ لینا ہے۔ اعظم خان کی ذلت و رسوائی کا حساب ظالموں سے لینا ہے۔ اس کے بعد بھی اگر تم نہ بدلے تو تمہارا حشر اور برا ہگا۔ آئی ایم سی کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام میں ڈاکٹر نفیس خان سمیت دیگر عہدیدار وفرید کے کارکنان شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں : Reality Of Maulana Tauqeer Raza Speech: مولانا توقیر رضا کے بیان کی حقیقت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.