ETV Bharat / state

Shahabuddin Rizvi on Agnipath Scheme: مولانا شہاب الدین رضوی نے اگنی پتھ کی حمایت کی - ملک میں روزگار کے مواقع کم ہو گئے

مولانا شہاب الدین رضوی نےمسلمانوں سے اگنی ویراسکیم کے تحت فوج میں جانے کی اپیل کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اس سے فرقہ پرست طاقتوں کی زبان بند ہو جائےگی۔ Shahabuddin Rizvi on Agnipath Scheme

مولانا شہاب الدین رضوی نے اگنی پتھ کی حمایت کی

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 12:15 PM IST

اترپردیش کے بریلی میں کل ہند تنظیم علمائے اسلام کے جنرل سیکریٹری مولانا شہاب الدین رضوی نے مرکزی حکومت کی ”اگنی پتھ اسکیم“ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم نوجوانوں کو اگنی ویر بنکر ملک کی خدمت کرنی چاہیے۔مولانا شہاب الدین رضوی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی کسی بھی اسکیم کی مخالفت کرنے کے بجائے اُس پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ کورونا میں دو برس ضائع ہونے کی وجہ سے لوگوں معاشی اطوار سے بری طرح ٹوٹ چکے ہیں۔ ملک میں روزگار کے مواقع کم ہو گئے ہیں اور اس دور میں خود کا روزگار کھڑا کرنا نہایت مشکل کام ہے۔ ایسی صورتحال میں تمام نوجوانوں کو، خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو اگنی ویر بنکر ملک کی خدمت کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ کم از کم چار برس صرف روزگار کی تلاش کرنے یا روزگار قائم کرنے میں ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ لوگ مرکز کی اگنی ویر اسکیم کا حصہ بنکر ملک کی خدمت کریں۔ اس کے ساتھ ہی اگر سرحد پر ملک کےلیے جان قربان کرنے کی ضرورت پیش آئے تو اپنی جان بھی قربان کردیں۔ Shahabuddin Rizvi on Agnipath Scheme

فوج میں مسلمانوں کی تعداد نہ کے برابر ہونے کی وجہ سے لوگ مسلمانوں کے حب الوطنی پر سوال کھڑے کرتے ہیں۔ جبکہ ملک کی مٹی اور یہاں کی تہذیب میں مسلمان بھی برابر کا حق رکھتے ہیں۔ یہاں کے ذرے ذرے پر مسلمانوں کے حقوق بھی کسی بھی دیگر طبقہ کے برابر ہیں۔ مسلمانوں سے اگنی ویر اسکیم کے تحت فوج میں جانے کی اپیل کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اس سے فرقہ پرست طاقتوں کی زبان بند ہو جائےگی اور حب الوطنی کے میدان میں مسلمانوں کا مشکوک کردار کی حب لوطن کے طور پر وضاحت بھی واضح ہو جائےگی۔مولانا شہاب الدین رضوی نے تمام آئمہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پہلے اگنی ویر اسکیم کے حوالے سے مطالعہ کریں اور معلومات موصول کریں اور پھر مساجد سے بھی دوران تقاریر مسلمان نوجوانوں سے اپیل کریں کہ وہ اگنی ویر بنکر ملک کی خدمت کریں۔ ملک سے محبت کا جذبہ ایمان کا اہم حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Agnipath Recruitment Scheme: اگنی ویروں ہم کیوں نوکری دیں گے: ممتا بنرجی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.