ETV Bharat / state

Sultanpur violence سلطان پور تشدد معاملہ پر مولانا محمود مدنی کا وزیر اعلی کو مکتوب - ابراہیم پور میں تشدد

ضلع سلطان پور کے ابراہیم پور میں مورتی و سرجن کے دن کچھ شرپسندوں نے مسجد کو نقصان پہنچایا، مدرسہ اور مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور طلبا کے ساتھ مارپیٹ بھی کی تھی۔ Sultanpur violence

سلطان پور تشدد معاملہ پر مولانا محمود مدنی کا وزیر اعلی کو مکتوب

author img

By

Published : Oct 14, 2022, 7:54 PM IST

سلطان پور: ریاست اترپردیش کے ضلع سلطان پور کے ابراہیم پور میں مورتی و سرجن کے دن کچھ شر پسندوں نے مسجد کے قریب مورتی اتاری اور پھر زور زور سے ڈی جے بجانا شروع کردیا۔ نماز کے وقت مسجد کے ذمہ داروں نے کہا کہ بھائی یہاں سے آگے بڑھو ہم نماز پڑھ لیں لیکن ایک نہ سنی۔ پھر دونوں طر ف سے معاملہ طول پکڑا جو باہمی تصادم میں بدل گیا۔ شرپسندوں نے مسجد کو نقصان پہنچایا، مسلمانوں کی دکانوں اور ابراہیم پور کے مدرسے میں توڑ پھوڑ کی گئی ، طلبا کے ساتھ مارپیٹ ہوئی۔

لیکن موجودہ صورت حال یہ ہے کہ پولیس یک طرفہ طور پر صرف مسلمانوں کو گرفتار کررہی ہے۔ انصاف قائم کرنے کے بجائے وہاں کے ایس او امریندر سنگھ نے عوامی بھیڑ کو مشتعل کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کو چن چن کر ماریں گے ، ان کے مکانوں کو توڑدیں گے ۔ اس کا یہ بیان ویڈیو کی شکل میں وائرل ہورہا ہے۔ انہوں نے جو کچھ بھی کہا ہے، اب اسے عملی جامہ پہنایا جارہا ہے، مدرسہ سمیت جن پانچ لوگوں کو غیر قانونی طور سے قبضہ کا نوٹس ملا ہے، ان میں چار مسلمان ہیں، ایک یادو ہے۔ جو گرفتار ہوئے ہیں وہ سب مسلمان ہیں، اتنا ہی نہیں بلکہ کورٹ کے احاطے میں وکلاء نے گرفتار شدگان مسلمانوں کے ساتھ مارپیٹ کی۔ Sultanpur violence

دریں اثنا جمعیۃ علماء ہند کے ایک وفد نے صدر جمعیۃ علماء ضـلع سلطان پور مولانا مطہر الاسلام کی قیادت میں ضلع پولیس کمشنر اور کپتان سے ملاقات کرکے ایک میمورنڈم پیش کیا اور یک طرفہ کارروائی پر سوال اٹھایا۔ ضلع جمعیۃ کی رپورٹ کے مدنظر صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھا ہے جس چار نکاتی تجویز پیش کی گئی ہے۔جس میں کہا گیا کہ

1: پولیس حکام کو یہ ہدایت دی جائے کہ وہ چوکسی برتیں تاکہ تشدد کا اعادہ نہ ہو

2: امن کمیٹیوں کے اجلاس اور مشترکہ امن یاترا کر کے باہمی اعتماد قائم کیا جائے اور ماحول سازگار بنایا جائے، اس سلسلے میں جمعیۃ علماء کے خدام ہر طرح سے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

3: تشدد برپا کرنے والوں کے مذہب و عقائد کا خیال کیے بغیر مناسب اور غیر جانبدارانہ کارروائی کی جائے۔

4: مقامی انتظامیہ کو ہدایت دی جائے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کی آڑ میں ملزمین کے خلاف انہدامی کارروائی کی کوئی مشق شروع نہ کرے کیوں کہ اس قسم کی کارروائی سے پوری کمیونٹی کا وقار مجروح کیا جاتا ہے اور فرد واحد کی غلطی کی پورے خاندان کو اجتماعی سزا ملتی ہے جو انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔ Maulana Mahmood Madani Writes letter to UP CM

دریں اثنا جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے وزیر اقلیتی امور اترپردیش دانش آزادسے آج بذریعہ فون بات کی اور مطالبہ کیا کہ امن و امان کو بحال کرایا جائے اور ضلع انتظامیہ کو خصوصی ہدایت دی جائے کہ وہ یک طرفہ کارروائی سے باز رہے۔ واضح رہے کہ مولانا مدنی کے خط کی ایک کاپی سلطان پور کے پولس کمشنر کو بھی دی گئی ہے، آج جمعہ کی نماز سے قبل جن پد پہنچ کر جمعیۃ کے وفد نے خط سونپ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلطان پور: شرپسندوں نے مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.