ETV Bharat / state

جہیز کا مطالبہ غیر اسلامی اور بدترین معاشرتی جرم: مولانا خالد رشید - جہیز کے لین دین سے مکمل طور پر پرہیز

مولانا خالد رشید نے اپیل کی کہ تمام مسلمان اس بات کا عہد کریں کہ وہ اپنی اور اپنے بچوں کی شادیوں میں جہیز نہ تو لیں گے اور نہ دیں گے تب ہی ہم لوگوں کو اس بدترین معاشرتی جرم سے چھٹکارا ملے گا۔

جہیز کا مطالبہ غیر اسلامی اور بدترین معاشرتی جرم: مولانا خالد رشید

author img

By

Published : Mar 3, 2021, 10:47 PM IST

ریاست گجرات کے احمد آباد میں رہنے والی عائشہ نے 25 فروری کے دن ریور فرنٹ سابرمتی ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ اس معاملے پر امام عیدگاہ (لکھنؤ) مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے تمام ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جمعہ کے خطبے میں نکاح کے جو شرعی احکامات اور میاں بیوی کے حقوق وفرائض، جو خدا تعالیٰ اور رسول اکرم نے متعین فرمائے ہیں، ان کو واضح طور پر آسان زبان میں نمازیوں کے سامنے بیان کریں، جس سے نکاح جیسی عظیم الشان عبادت کے موقع بعض لوگوں کی طرف سے جہیز کا جو غیر شرعی اور حرام مطالبہ کیا جاتا ہے، اس سے لوگوں کو باز رکھا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ ایسا ہے جو جہیز کے لین دین سے مکمل طور پر پرہیز کرتا ہے۔ اس کے باوجود ایک طبقہ ایسا بھی ہے جس میں یہ غیر اسلامی، غیر انسانی رسوم و رواج رائج ہیں، جن کے نتیجے میں بہت سی لڑکیاں نکاح سے محروم رہ جاتی ہیں۔

مولانا خالد رشید نے اپیل کی کہ تمام مسلمان اس بات کا عہد کریں کہ وہ اپنی اور اپنے بچوں کی شادیوں میں جہیز نہ تو لیں گے اور نہ دیں گے تب ہی ہم لوگوں کو اس بدترین معاشرتی جرم سے چھٹکارا ملے گا۔ اس کے بعد آئندہ کوئی بھی لڑکی خود کشی جیسے سنگین جرم کا ارتکاب نہیں کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.