24 اپریل کی شام کو رمضان المبارک کا چاند جهانسی میں بھی دیکھا گیا، 25 اپریل کو پہلا روزہ ہے۔
رمضان المبارک کے دوران مسلم معاشرے کے لوگ روزے رکھتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور روزے کی حالت میں سورج غروب جب تک نہیں ہوتا تب اناج کا ایک دانہ نہیں کھاتے ہیں۔
اس بار کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے رمضان کی تمام نمازیں گھر پر ہوں گی۔ ملک کے علمائے کرام اور مسلم مذہبی رہنماؤں نے رمضان المبارک کے دوران لوگوں سے اس بار گھروں میں نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
جھانسی میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 15 گھنٹے 9 منٹ کا ہوگا۔ آخری روزہ 15 گھنٹے اور ایک منٹ کی مدت کا ہوگا۔ پہلا روزہ صبح 04: 15 بجے شروع ہوگا اور شام 6: 48 پر ختم ہوگا۔
![مولانا فخر الدین قاسمی نے لوگوں کو گھر پر ہی نماز پڑھنے کی اپیل کی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/_24042020205203_2404f_1587741723_369.jpg)
اس بار ضلعی انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں نماز ادا کرنے اور اس وبا سے نجات حصل کرنے کی دعا کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اجتماعی طور پر افطار پارٹیوں کو اہتمام نہ کریں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے جنرل سکریٹری مولانا فخر الدین قاسمی نے کہا کہ روزے کے دوران ضرورت مند لوگوں کی بھی ہر ممکن مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں قرآن مجید کو پڑھنے کی ایک الگ اہمیت ہے۔ روزانہ کی نماز کے علاوہ رمضان المبارک میں رات کے وقت ایک خصوصی نماز بھی پڑھی جاتی ہے جسے تراویح کہتے ہیں۔ اس بار تراویح کی نماز بھی گھروں پر پڑھنے کی اپیل جاری کی گئی ہے کیوں کہ مسجد میں 3-4 نمازیوں سے زائد لوگوں کے نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔