ETV Bharat / state

'رمضان کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اللہ کی عبادت کریں' - اترپردیش نیوز

ماہ رمضان کے اس مقدس مہینے کے چلتے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے مولانا امبر رضا نعیمی نے رمضان پر روشنی ڈالتے ہوئے رمضان کی فضیلت پیش کی۔

رمضان کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اللہ کی عبادت کریں

author img

By

Published : May 6, 2020, 4:03 PM IST

مولانا امبر رضا نعیمی نے رمضان پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ رمضان کا مہینہ رحمت برکت و مغفرت والا ہے اور جہنم سے نجات دلانے کا مہینہ ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس مہینے میں ایک نیکی کے بدلے 70نیکیوں کا ثواب ملتا ہے لہٰذا آپ اس رمضان کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اللہ کی عبادت کریں اور اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھیں، چاہیں وہ کسی بھی مذہب یا فرقے کا ہو۔

اپنے پڑوس کا ہمیشہ خیال رکھیں، ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے چلتے مسجدوں میں نماز ادا کرنا منع ہے، لیکن اللہ کی رحمت دیکھیے اس ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں مسجدوں کے دروازے اگر بند ہیں تو نمازیں اور روزے داروں کے گھر عبادت سے گلزار ہیں۔

روزے دار گھروں میں رہ کر اللہ کی عبادت کر رہے ہیں اور روزہ رکھ رہے ہیں۔

عید کی خریداری پر بولتے ہوئے مولانا امبر رضا نعیمی نے بتایا کہ اس سال عید سادگی کے ساتھ منائی جائے۔ عید کے لیے زیادہ خریداری نہ کریں بلکہ کہ لاک ڈاؤن کے چلتے پیسے کو بچاکر اپنے پڑوسی کا خیال رکھتے ہوئے غریب اور ضرورت مند لوگوں کا خیال رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.