مئو میں اقلیتی تعلیمی اداروں میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کا پروگرام پورے جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا ۔ اس دوران مختلف ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے ۔ پروگرام میں طلبا و طالبات نے اپنے بہترین پروگرام سے حب الوطنی کی شمع روشن کرنے کی کوشش کی ۔ پروگرام کی قیادت کر رہے مدراس کے اساتذہ نے طلبا و طالبات سے ملک و قوم کےلئے ایثار و قربانی پیش کرنے کی ترغیب دی ۔
مدرسہ خیر المدارس میں یوم جمہوریہ پروگرام کا آغاز علامہ اقبال کے ترانے 'سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا' سے ہوا۔
اس موقع پر مدرسہ خیرالمدارس کے استاد مولانا شمشاد احمد نے کہا کہ آج کے دن ہمارے ملک میں آئین نافذ ہوا تھا، جو ہمیں بتاتا ہے کہ ہمارے ملک کا نظام ایک جمہوری اور سیکولر نظام پر مشتمل ہے۔جہاں لوگوں کو آزادی ہے کہ وہ اپنی مذہبی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے آزادانہ طور پر اپنی زندگی بسر کرے۔اور اسی طرز پر آج ہم نے اپنے طلبا و طالبات کو پیغام دیا اور یوم جمہوریہ منایا۔