کسانوں اور مزدور مخالف پالیسیوں کے خلاف مئو کے مظاہرے میں مول نواسی سماج پارٹی نے مرکزی اور ریاستی حکومت پر پسماندہ طبقات کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کا الزام عائد کیا۔
احتجاج میں شامل لوگوں نے کہا کہ 'بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے پر حکومت سی اے اے اور این آر سی جیسے قانون نافذ کر دیتی ہے تا کہ مظلوموں کی آواز کو دبایا جاسکے نیز ان کی توجہ بھٹکا سکے۔
مظاہرین نے سڑک جام کرتے ہوئے حکومت سے 11 نکاتی ایجنڈا منظور کئے جانے کا مطالبہ کیا، پولس نے مظاہرہ کی قیادت کر رہے ضلع پنچایت رکن ادھیش باغی کو گرفتار کر لیا۔