ETV Bharat / state

متھرا شاہی عیدگاہ-کرشن جنم بھومی ملکیت معاملے کی سماعت آج - Sunni waqf bord

متھرا شاہی عیدگاہ - کرشن جنم بھومی ملکیت معاملے کی سماعت آج ضلع عدالت میں ہوگی۔ عرضی میں چار فائل دائر کی گئی ہے۔ اس میں شاہی عیدگاہ کمیٹی، سنی وقف بورڈ، شری کرشن جنم بھومی اور شری کرشن سیوا ٹرسٹ شامل ہیں۔

up_mat_01_janambhumi_case_hearing_today_vis_7203496
شری کرشنا جنم بھومی ملکیت کیس کی سماعت آج
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 8:49 AM IST

متھرا شاہی عیدگاہ - کرشن جنم بھومی کی ملکیت سے متعلق گذشتہ سال دائر پہلی درخواست کی سماعت ضلع جج کی عدالت میں ہوگی۔ اگنی ہوتری نام کے شخص نے گذشتہ سال 25 ستمبر کو جنم بھومی کی ملکیت کے حوالے سے عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی۔ مدعی اور مدعا علیہ کے وکیل آج عدالت میں پیش ہوں گے اور سماعت دوپہر 12 بجے ہوگی۔

مالکانہ حق کے لیے چل رہے اس معاملے کی گذشتہ 7 اپریل کو کورٹ میں سماعت نہیں ہو سکی۔ کورٹ نے سنوائی کے لیے اگلی تاریخ 22 اپریل طے کی تھی۔

شاہی عیدگاہ -کرشن جنم بھومی 13.37 ایکڑ میں بنا ہوا ہے۔ 11 ایکڑ میں کرشن جنم بھومی لیلا منچ، بھاگوت بھون اور 2.37 ایکڑ میں شاہی درگاہ مسجد بنی ہوئی ہے۔ شری کرشن جنم بھومی جو کٹرا کیسو دیو مندر کی جگہ پر بنا ہوا ہے۔

اس عرضی میں چار فائل دائر کی گئی ہیں جس میں شاہی عیدگاہ کمیٹی، سنی وقف بورڈ، شری کرشن جنم بھومی اور شری کرشن سیوا ٹرسٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.