ETV Bharat / state

نوئیڈا کی فیکٹری میں آتشزدگی - اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا

اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا کے تھانہ سیکٹر 20 میں واقع ایک فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

Massive fire breaks out at factory in Noida
نوئیڈا کی فیکٹری میں آتشزدگی
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 9:18 PM IST

نوئیڈا کی ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپئے مالیتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ حالانکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

نوئیڈا کی فیکٹری میں آتشزدگی

تھانہ سیکٹر 20 کے اے بلاک میں واقع فیکٹری میں فلیکسی بورڈ تیار کئے جاتے تھے جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

چیف فائر آفیسر ارون کمار کے مطابق اس حادثے میں لاکھوں روپئے مالیتی سامان جل گیا اور اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ کی وجہ سے افراتفری کا ماحول تھا۔ فیکٹری میں آتشزدگی کے وقت ملازمین کی کم تعداد موجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.