ETV Bharat / state

میرج ہال مالکان کورونا کی نئی گائیڈ لائن سے پریشان - وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ

کورونا وائرس نے انسانی زندگی کے ہر شعبہ کو متاثر کیا ہے، چاہے خوشی ہو یا غم۔ کورونا وائرس کی نئی گائیڈ لائن کے مطابق شادی کی تقریب میں صرف 100 لوگ ہی شرکت کر سکتے ہیں، جسے لے کر میرج ہال کے مالکان پریشان ہیں۔

Marriage hall owners worried about Corona's new guideline
میرج ہال مالکان کورونا کی نئی گائیڈ لائن سے پریشان
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 2:56 PM IST

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے میرج ہال مالکان کورونا کی نئی گائیڈ لائن جاری ہونے کے بعد سے ہی پریشان ہیں کیونکہ اب شادی میں صرف 100 لوگوں کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی۔ فی الحال شادی کا سیزن چل رہا ہے، جس میں ہر دن میرج ہال کی بکنگ ہوتی ہے لیکن نئی گائیڈ لائن سے انہیں مایوسی ہوئی ہے۔

میرج ہال مالکان کورونا کی نئی گائیڈ لائن سے پریشان

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران اسٹار پیلس کے ذمہ دار نصیب علی نے بتایا کہ ہم لوگ پہلے سے ہی حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن پر عمل کر رہے تھے لیکن سیزن کے دوران اس طرح کی گائیڈ لائن جاری ہونے سے ہمیں مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب 100 لوگوں کے لئے کوئی بھی میرج ہال کی بکنگ نہیں کرے گا بلکہ وہ لوگ اپنے گھروں میں یا آس پاس کے میدان میں شادی کی تقریب کر لیں گے۔ میرج ہال میں اس لئے بکنگ کروائی جاتی ہے تاکہ بڑی تعداد میں مہمان شامل ہو سکیں۔

Marriage hall owners worried about Corona's new guideline
اسٹار پیلس کے ذمہ دار نصیب علی

نصیب علی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی گائیڈ لائن میں 100 لوگوں کے شرکت کی اجازت دی گئی ہے، جسے بڑھا کر 200 کر دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 14 دسمبر تک لگن رہے گی لیکن اس کے پہلے ہی گائیڈ لائن جاری ہونے سے ہم لوگ بہت پریشان ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ابھی تک 100 لوگوں میں بینڈ باجا اور دوسرے کام کرنے والے بھی شامل تھے لیکن وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واضح طور پر اعلان کر دیا ہے کہ پولیس یا ضلع انتظامیہ کسی کو بینڈ باجا اور دوسرے کام کرنے والوں کی بنیاد پر پریشان نہ کریں ورنہ سخت کارروائی ہوگی۔ وزیر اعلی کے اس قدم سے میرج ہال میں بکنگ بڑھتی ہے یا نہیں، فی الحال مالکان پریشان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.