ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن 4: لکھنؤ میں بازار تو کھلے لیکن پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت نہیں - lucknow dm abhishek prakash decison

ضلع انتظامیہ اور پولیس نے پورے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد لکھنؤ کے سب سے خاص امین آباد بازار اور چوک کے بازار کو نہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ عالم باغ، قیصر باغ اور نشاط گنج کے بازار بھی بند رہیں گے۔

لاک ڈاؤن 4: لکھنؤ میں بازار تو کھلے لیکن پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت نہیں

author img

By

Published : May 22, 2020, 12:32 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں جمعرات کو کچھ شرطوں کے ساتھ بازار تو کھل گئے لیکن بس، آٹو اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کو سڑکوں سے دور ہی رکھا گیا۔

لکھنؤ ضلع انتظامیہ نے پہلے آٹو کو ڈرائیور کے علاوہ 2 سواریوں کے ساتھ چلنے کی اجازت دی تھی لیکن بعد میں اسے واپس لے لیا۔

اسی طرح سے ای رکشا بھی اب سڑک پر نہیں اتر سکیں گی۔

لکھنؤ ریڈ زون میں ہے اس لئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھیشیک پرکاش نے بازار کھولنے کے لئے تاجروں سے بات کی۔

تاجروں نے تقریبا دو مہینے سے بند ان کی دوکانوں کی وجہ سے ان کو درپیش مسائل کے بارے میں بتایا۔

ضلع انتظامیہ اور پولیس نے پورے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد لکھنؤ کے سب سے خاص بازار امین آباد بازار اور چوک کے بازار کو نہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ عالم باغ، قیصر باغ اور نشاط گنج کے بازار بھی بند رہیں گے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ 'جہاں بازار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے وہاں دوکانیں صبح سات سے شام سات بجے تک ہی کھلیں گی۔'

گائڈ لائن کے مطابق 'دکانداروں اور خریداری کرنے والوں کے لئے ماسک لگانے کے ساتھ فون میں آروگیہ سیتو ایپ کا ہونا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ سماجی فاصلہ کا پورا خیال کرنا ہوگا۔ ان جگہوں پر دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جہاں آس پاس کوئی کنٹونمنٹ یا بفر زون نہیں ہے۔

بازار کے علاوہ ریسٹورینٹ بھی کھلیں گے لیکن وہاں صرف ہوم ڈلیوری کی سہولیت ہوگی۔

ضلع انتظامیہ نے سخت ہدایت دی ہے کہ بغیر ماسک کے خریداری کرنے آنے والے خریداروں کو کوئی دکاندار سامان نہ دے اور ان کی رپورٹ پولیس میں درج کرائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.