ETV Bharat / state

نوئیڈا: سوشل ڈسٹنسنگ کی خلاف ورزی

نوئیڈا کے سیکٹروں کے اندرونی بازاروں میں لاک ڈاؤن کے باوجود عام دنوں کی طرح ہی چہل پہل برقرار ہے۔ یہاں کسی بھی وارننگ کا کوئی بھی اثر نہیں دیکھنے کو ملا ہے۔ سیکٹر 5 کے ہرولہ مارکیٹ کے اندر دکانیں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے باوجود بھی کھلی ہیں اور لوگ بھی سوشل ڈسٹنسنگ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں بھی بازار کھلے،عوام بھی بے پرواہ

author img

By

Published : May 6, 2021, 5:24 PM IST

ریاست اترپردیش میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر حکومت نے اب لاک ڈاؤن میں 10 مئی 2021 تک کی توسیع کر دی ہے۔ ایسی صورتحال میں اتر پردیش حکومت کے چیف سیکریٹری اونیش اوستھی نے حکم جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کن کن خدمات میں رعایت حاصل ہوگی۔ ساتھ ہی انہوں نے سخت انتباہ بھی کیا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص یا دکاندار یا ادارہ لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا،تو ان کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 51 سے 60 کی دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

لاک ڈاؤن میں بھی بازار کھلے،عوام بھی بے پرواہ

لیکن تمام تر انتباہ کے باوجود نوئیڈا کے سیکٹروں کے اندرونی بازاروں میں عام دنوں کی طرح ہی چہل پہل برقرار ہے۔ یہاں کسی بھی وارننگ کا کوئی بھی اثر نہیں دیکھنے کو ملا ہے۔ سیکٹر 5 کے ہرولہ مارکیٹ کے اندر دکانیں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے باوجود بھی کھلی ہیں اور لوگ بھی سوشل ڈیسٹینسنگ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اسی طرح کے حالات بھنگیل اور سالار پور کے بھی ہیں۔لوگ بغیر پاس کے ہی تمام چیزیں فروخت کر رہے ہیں۔پھر انتظامیہ کی جانب سے پاس جاری کرنے کا مقصد سمجھ سے بالاتر ہے۔پولیس بھی سڑکوں پر گزرتے لوگوں کو پکڑ کر اپنی زمہ داریوں سے پلہ جھاڑ لیتی ہے۔

نوئیڈا میں کورونا کے ریکارڈ کیسیز درج ہو رہے ہیں اور اموات کی شرح بھی بڑھتی جا رہی ہے لیکن اس سے نہ تو عوام سبق لے رہے ہیں اور نہ ہی انتظامیہ اس پر کوئی سخت کارروائی کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.