ETV Bharat / state

Slaughterhouse Reopen in Bareilly بریلی میں عدالت کی ہدایت پر سلاٹر ہاؤس دوبارہ کھولا گیا - عدالت کی ہدایت پر سلاٹر ہاؤس کا تالا کھولا گیا

الہ آباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد بریلی کے ماریہ فروزن سلاٹر ہاؤس کو دوبارہ کام کاج کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ طے شدہ تعداد سے زیادہ مویشی ذبح کئے جانے کے الزام میں گذشتہ سال یکم دسمبر کو آلودگی کنٹرول بورڈ نے سلاٹر ہاؤس کو سیل کردیا تھا۔

بریلی میں عدالت کی ہدایت پر سلاٹر ہاؤس دوبارہ کھولا گیا

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 4:20 PM IST

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی میں تقریبا سوا مہینے سے بند ماریہ فروزن سلاٹر ہاؤس میں الہ آباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد کام کاج شروع ہوگیا ہے۔ طے شدہ تعداد سے زیادہ مویشی ذبح کئے جانے کے الزام میں گذشتہ سال یکم دسمبر کو آلودگی کنٹرول بورڈ نے سلاٹر ہاؤس کو سیل کردیا تھا۔ یہاں سے مختلف اضلاع اور بیرون ممالک گوشت سپلائی ہوتا تھا۔

علاقائی آلودگی کنٹرول بورڈ کے صدر نے موصول شکایت کی بنیاد پر گذشتہ مہینے ماریہ فروزن سلاٹر ہاؤس کو سیل کرادیا تھا۔ آلودگی کنٹرول بورڈ نے فیکٹری احاطے میں بجلی اور پانی سپلائی کو منقطع کردیا تھا۔ الزام تھا کہ طے شدہ تعداد سے کئی گنا زیادہ مویشی ذبح کئے جارہے ہیں۔ اس کاروائی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔

عدالت نے موقف سن کر بجلی پانی کی سپلائی فورا بحال کرنے اور سلاٹر ہاؤس شروع کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے تحت بجلی پانی سپلائی گذشتہ دنوں شروع ہوگئی تھی۔ آلودگی کنٹرول بورڈ افسران نے سلاٹر ہاؤس پر لگی سیل پیر کی دیر شام کھول دی۔ اس کے بعد منگل سے سلاٹر ہاؤس میں پروڈکشن کا کام شروع ہوگیا ہے۔ سلاٹر ہاؤس کے منیجر ایشان خان نے بتایا کہ عدالت نے انہیں انصاف دیا ہے۔

واضح رہے کہ اتر پردیش کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی یوپی حکومت نے گائے کے تحفظ اور گئو اسمگلنگ کے خلاف اپنی خصوصی مہم کے تحت 150 سلاٹر ہاؤس بند کئے ہیں۔ یوپی میں گئو اسمگلنگ اور گئو تحفظ ہمیشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہا ہے اور گائے کے نام پر ریاست میں مختلف قسم کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس میں یوگی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد مبینہ گئو محافظوں کے ذریعہ ہجومی تشدد اور گئو کشی کے نام پر پولیس کی کاروائی سب سے عام بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اتر پردیش: گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں 150 سلاٹر ہاؤس بند کئے گئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.