بہرائچ: ریاست اتر پردیش کے لکھنؤ-بہرائچ ہائی وے پر روڈ ویز بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ 15 دیگر مسافر زخمی ہو گئے۔ ان میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ شدید زخمیوں کو لکھنؤ ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا۔ Bus and truck collision in Bahraich
پولیس کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریباً 4.30 بجے اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک کہرے کی وجہ سے لکھنؤ عیدگاہ ڈپو کے روڈ ویز بس سے ٹکرا گیا۔ یہ حادثہ جروال تھانہ علاقہ کے گھرگھرا گھاٹ کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سی او اور ایس ڈی ایم قیصر گنج موقع پر پہنچے اور راحت رسانی کا کام شروع کیا۔ حادثہ کی شکار بس لکھنؤ سے بہرائچ جا رہی تھی۔ بہرائچ میں سڑک حادثے کے بعد پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور ٹرک کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس ٹرک کی شناخت کے لیے قریبی ڈھابوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی سکین کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Vidisha Road Accident ودیشا ضلع کے تین صحافیوں کی سڑک حادثے میں موت
ڈی ایم ڈاکٹر دنیش چندرا نے کہا کہ ابتدائی طور پر حادثہ ٹرک کے غلط طرف سے آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ معاملے میں ٹرک والے کی تلاش جاری ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بہرائچ میں سڑک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈی ایم اور پولیس کے اعلیٰ حکام کو حادثے میں زخمی ہونے والے لوگوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی اور ان کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کی۔