بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ کوتوالی حلقے میں شاہراہ پر ہوئے ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جہاں پر ایک ٹرک نے متعدد افراد کو کچل دیا۔ اس حادثے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 18 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ رات تقریباً 8 بجے رام سنیہی گھاٹ کوتوالی حلقے میں شاہراہ پر واقع کلیانی ندی کے پل پر ہریانہ سے بہار جا رہی والوو بس کا ایکسل ٹوٹ کیا تھا۔ موسم خراب ہونے کی وجہ سے بس کے درست ہونے میں تاخیر ہوئی تو بس میں سوار 100 سے زیادہ مسافر بس سے نکل کر قریب ہی لیٹ گئے تھے اور کچھ چہل قدمی کر رہے تھے۔
اسی درمیان رات تقریباً 12 بجے ایک تیز رفتار ٹرک نے ان لوگوں کو کچل دیا ہے۔ اس حادثے میں 11 لوگوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ہیں اور باقی 7 افراد علاج کے دوران موت ہوگئی۔
وہیں، بس میں سوار ایک مسافر نے بتایا کہ 'اس حادثے میں تقریبا 30 سے 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔'
مزید پڑھیں:
پولیس ذرائع کے مطابق تقریباً 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہوئے تمام افراد بہار کے سیتا مڑی، سہرسہ کے رہنے والے ہیں۔ یہ تمام افراد ہریانہ کے حسار، امبالا اور پلول سے لوٹ رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ والو بس میں 100 سے زیادہ مسافر اس لیے تھے کیوں کہ دو بسوں کے مسافروں ایک ہی بس میں سوار کیا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ مزدور دو والوو بس سے بہار بھیجے گئے تھے، لیکن امبالا میں ایک بس خراب ہونے کی وجہ سے دوسری بس کے مسافر بھی اس میں سوار ہو گئے تھے۔