اس سلسلے میں بنارس زون کے کمشنر دیپک اگروال نے بتایا کہ کہ بنارسی لنگڑا اور دشہری آم دبئی بھیجا جائے گا۔ سب سے پہلے یہ آم یہاں سے سڑک کے راستے لکھنؤ بھیجا جائے گا اس کے بعد لکھنؤ میں اس کی پیکنگ ہوگی اور اس کے بعد اسے فضائی راستے سے دبئی کے لئے روانہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کہ 'یہ پہلا موقع ہے جب لنگڑا آم ملک کے الگ-الگ حصوں کے علاوہ بیرون ملک بھی بھیجا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے بنارس کی سبزیاں بھی کثیر مقدار میں دبئی سمیت کئی بیرونی ممالک میں بھیجی جا چکی ہیں۔
خیال رہ کہے پھلوں کا راجہ آم بھارت میں کافی مقدار میں پیدا ہوتا ہے۔ آم کو پھلوں کا راجہ کہا جاتا ہے۔ بھارت کا لنگڑا اور داشہری آم کئی ممامل میں بہت مشہور ہے، اس لیے یہ یہاں سے بھیجا جاتا ہے۔ اتر پردیش کے امید ہے کہ اس بار آم کی اچھی قیمت کسانوں کو ملے گی۔
آج بنارس سے کئی کنٹل آم دوبئی کے لیے روانہ کیے جا رہے ہیں۔