ETV Bharat / state

malihabad mango: ملیح آباد کے آم کا ذائقہ پھیکا، باغبان پریشان - آم پٹی

آم پھلوں کا راجا ہے، لکھنؤ کے ملیح آباد کا آم ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرونی ممالک میں اپنے لذیذ ذائقہ کے لئے مقبولیت رکھتا ہے لیکن لاک ڈاؤن اور موسم نے آم کاشتکاروں کی کمر توڑ دی ہے۔

mango
باغبان پریشان
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 2:36 PM IST

اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ سےتقریباً 25 کلومیٹر دوری پر ملیح آباد ہے، اسے 'آم پٹی' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہاں کے آم کا ہر کوئی دیوانہ ہے لیکن اس سے جڑے باغبان پریشان ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران باغبان ایڈوکیٹ محمد طیب نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس بار آم کی فصل کا بہت نقصان ہوا ہے۔ حالانکہ گزشتہ سال کے مقابلے امسال فصل بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی مار، نقلی دوائیاں، اولے اور آندھی نے ہماری کمر توڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب آم پک کر تیار ہو رہے ہیں لیکن آم میں بیماری لگنے سے رنگ صاف نہیں ہے، جس سے اچھی قیمت نہیں مل پا رہی۔

mango business affected due to weather
آم

طیب نے مزید بتایا کہ ہم نے شروعات سے ہی وقت پر دوائیوں کا چھڑکاؤ کیا لیکن نقلی دوا ہونے کی وجہ سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

محمد طیب نے بتایا کہ ملیح آباد کا آم بھارت ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں اپنے ذائقے کے لئے مقبول ہے۔ ہمارے پاس کچھ لوگ آئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں ایسے آم چاہیے جو دو سو گرام سے کم نہیں ہوں اور آم بالکل صاف ستھرا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے مشکل یہ کہ آم تو بہت ہیں لیکن کیڑا لگنے کی وجہ سے آم کی رنگت صاف نہیں ہے بلکہ سبھی آم کالے ہو گئے ہیں، جس وجہ سے ہم انہیں آم کی سپلائی نہیں کر سکیں۔

mango
آم

انہوں نے بتایا کہ آم کی قیمت فی کلو کے حساب سے طے نہیں ہوتی بلکہ کیرٹ کے حساب سے طے کیا جاتا ہے۔ ایک کیرٹ میں 24-25 کلو آم ہوتا ہے۔ فی الحال 500-700 فی کیرٹ قیمت مل رہی ہے۔

طیب نے بتایا کہ شروعات میں درختوں پر بور بہت اچھا آیا لیکن اصلی دوا نہیں ملنے سے آم کی فصل خراب ہو گئی، جس سے ہمارا زیادہ نقصان ہو گیا ہے۔

mango
آم

آم باغبان محمد طیب نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہماری ہر ممکن مدد کرے، ہمیں اچھی دوائی فراہم کروائے کیونکہ آم کے باغات میں ہر سال مختلف اقسام کی بیماریاں لگتی ہیں۔ ہم لوگ اپنے طور طریقے سے دوا کا استعمال کرتے ہیں لیکن کوئی فائدہ نظر نہیں آتا۔

مزید پڑھیں: doctor mango: آم کا نام ' ڈاکٹر مینگو' کیوں؟

قابل ذکر ہے کہ ملیح آباد کا آم گلف کنٹری میں بہت پسند کیا جاتا ہے لیکن اس بار آم کاشتکاروں کو مایوسی ہی ہاتھ لگی کیونکہ کورونا وائرس کا خطرہ اور آم میں لگنے والی بیماریوں کے سبب مقامی منڈیوں میں ہی آم فروخت کیا جا رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.