ETV Bharat / state

نابالغ کے اغوا و جنسی زیادتی کے قصوروار کو 10 سال کی سزا

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 3:10 PM IST

عدالت نے جمعہ کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ملزم پرمود کو دس سال قید بامشقت و 25 ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے اور متاثرہ کو اس کے علاج و باز آباد کاری کے لیے جرمانہ کی 25 ہزار رقم دینے کا حکم دیا ہے۔

نابالغ کے اغوا و جنسی زیادتی کے ملزم کو دس سال قید کی سزا

اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج پنکج کمار شری واستوا کی عدالت نے نابالغ کے اغوا و عصمت دری کے معاملہ میں ملزم کو دس سال قید بامشقت و جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

استغاثہ کے مطابق تھانہ کوتوالی لال گنج میں 8/ اگست 2019 کو متاثرہ لڑکی کے بھائی نے پولیس کی دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ 12/ جولائی 2019 کو اس کی بہن کو پرمود کمار کوری ساکن پہاڑ پور تھانہ سانگی پور فریب دے کر بھگا لے گیا اور اس کی عصمت دری کر رہا تھا۔ اس کی بہن کسی طرح اس کے چنگل سے چھوٹ کر بھاگ آئی جس کے بعد ملزم پورے کنبہ کو دھمکا رہا ہے۔

موصولہ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ملزم پرمود کے خلاف کیس درج کر کے فرد جرم عدالت میں پیش کردی۔عدالت نے جمعہ کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ملزم پرمود کو دس سال قید بامشقت اور 25 ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے اور جرمانہ کی کی رقم متاثرہ کو اس کے علاج و بازآبادکاری کے لیے دینے کا حکم دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.