ETV Bharat / state

بنارس میں ایک شخص کا بہیمانہ قتل، پولیس تفتیش میں مصروف

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 9:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے بنارس ضلع کے روہیانیہ تھانہ علاقہ کے راجاتلاب میں جئے ہند پٹیل کو گاؤں کے اندر مبینہ طور پر گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔

تیسری شادی کی تیاری کرنے والے شخص کا قتل

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس انتظامیہ کے افسران گاؤں پہنچے اور تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس فی الحال پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور قاتل کی تلاش کر رہی ہے۔

جئے ہند پٹیل راجاتلاب کے چنار گاؤں میں سو رہے تھے تو کسی نے اسے گھر کے باہر بلایا۔

ابتدا میں اس پر چاقو سے وار کیا اور پھر تیز دھاردار ہتھیار سے اس پر وار کیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیار کو اپنے قبضے میں لے لیا اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

مہلوک تیسری شادی کی تیاری میں تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ جئے ہند پٹیل اس سے قبل دو شادیاں کرچکے تھے۔

حالیہ دنوں میں تیسری شادی کی تیاری میں تھے۔

علاقائی لوگوں کی مانیں تو پٹیل نے اس سلسلے میں اپنی جائیداد کا بڑا حصہ بھی فروخت کردیا تھا جس سے اہل خانہ بے حد نالاں تھے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ مارٹند سنگھ کا کہنا ہے کہ فی الحال اس پورے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:فرضی اساتذہ سے رقم وصول کرنے کا منصوبہ

پولیس کا کہنا ہے کہ جو بھی قصوروار ہے اسے جلد سے جلد پکڑا جائے گا۔

پیٹل کے بیٹے پر بھی قتل کا شبہ ہے۔

پولیس بیٹوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.