بارہ بنکی: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک شوہر نے گھر یلو تنازع میں اپنی بیوی کا پھاوڑے حملہ کر کے قتل کردیا۔ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ ملزم کو قتل میں استعمال کیے گئے پھاوڑے کے ساتھ گرفتارکرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بارہ بنکی کے سترکھ تھانہ علاقے کے ببرہا گاؤں باشندہ اجئے راوت کا اپنی بیوی ورشا راوت(38) سے کسی بات کے سلسلے میں تنازع چل رہا تھا۔
اجئے راوت نے آج علی الصبح تقریبا 4:00بجے گھر میں رکھے پھاوڑے سے بیوی کے سر پر کئی وار کئے۔ اس سے شدید طور سے زخمی ہوئی بیوی کی کچھ ہی دیر میں موت ہوگئی۔ قتل کے بعد ملزم فرار نہیں ہوا۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ پولیس نے اسے گرفتارکرلیا۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(جنوب)ڈاکٹر اکھلیش نارائن سنگھ نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔متوفیہ کے چار بچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Man Killed His Wife in Farrukhabad فرخ آباد میں شوہر نے بیوی کا قتل کردیا
یواین آئی