سونبھدر: اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے ببھنی علاقے میں گھریلی تنازع میں ایک خاتون نے اپنے شوہر پر کلہاڑی سے حملہ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ پرساٹولہ ڈگری کالج کے نزدیک نصف رات کے بعد تقریبا ایک بجے جئے پرکاش(34) کا کسی بات کے حوالے سے بیوی سونا متی سے کسی بات پر کہا سنی ہوگئی اور طیش میں آکر خاتون نے اپنے شوہر کے ماتھے پر کلہاڑی سے حملہ کردیا۔ دونوں کے آتھ سالہ بیٹے نے واقعہ کی اطلاع اہل خانہ کو دی۔ واقعہ کے بعد سونامتی گھر کی دیواری پر کچھ لکھ کر گھر سے فرار ہوگئی۔ انچارج انسپکٹر امت کمار سنگھ نے بتایا کہ حادثے کے بعد بیوی فرار ہے۔ سونامتی بدھ کی شام کو ہی اپنے بہن کے گھر چاگا گاؤں سے واپس آئی تھی۔ ساتھ میں دونوں بچے بھی گھر آئے تھے۔ متوفی کےو الد دھن سنگھ نے بہو کے خلاف تحریر دے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سے قبل ایسا ہی ایک واقعہ بہار کے اورنگ آباد میں پیش آیا، جہاں ایک شوہر نے جہیز کی وجہ سے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو جلا دیا۔ اس واردات کو انجام دینے کے بعد شوہر موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کیے۔ اس معاملے میں مقتول کی ماں نے بتایا کہ جہیز بھی اس کی استطاعت کے مطابق دیا گیا تھا۔ اس کے باوجود اس کے شوہر نے بیوی کا قتل کر دیا۔ مقتول کے اہل خانہ فرار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا اور اسے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کرد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Husband Killed Wife in Jalna اولاد نہ ہونے سے شرمندہ شوہر نے بیوی کا قتل کر دیا
یو این آئی