ETV Bharat / state

Man Gets Life Term for Wife's Murder بیوی کے قتل کی پاداش میں شوہر کو عمر قید

پراسیکیوشن نے جمعرات کو بتایا کہ اڈیشنل سیشن جج سیما رام کی عدالت نے اس معاملے میں نابالغ بیٹے کی گواہی پر والد کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے پانچ ہزار روپے مالی جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ Man gets life term for wife's murder

پرتاپ گڑھ:بیوی کے قتل کے پاداش میں شوہر کو عمر قید

author img

By

Published : Aug 25, 2022, 5:47 PM IST

پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں ایک خاتون کے قتل کے معاملے میں مقامی عدالت نے مقتولہ کے نابالغ بیٹے کی گواہی پر اس کے شوہر کو خاطی قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ پراسیکیوشن نے جمعرات کو بتایا کہ اڈیشنل سیشن جج سیما رام کی عدالت نے اس معاملے میں نابالغ بیٹے کی گواہی پر والد کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے پانچ ہزار روپے مالی جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر دویندر کمار گپتا نے بتایا کہ بدھ کی شام کو عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔Man gets life term for wife's murder

اس میں پٹی کوتوالی کے گدوری کھرد گاؤں باشندہ راجندر عرف میڑئی کا اس کی بیوی سے تنازع ہوگیا۔ اس کی وجہ سے 10،11 اکتوبر 2016 کی رات میں راجندر نے اپنے کمرے کے اندر ہی بیوی کنچن گپتا کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ کمرے میں راجندر کا بیٹا للت بھی سو رہا تھا۔ واردات کے بعد راجندر فرار ہوگیا۔ Husband Killed Wife

صبح جانکاری ہونے پر راجندر کے والد رام لال نے ہی اس کے خلاف قتل کی رپورٹ درج کرائی۔ اڈیشنل سیشن جج سیتا رام نے معاملے کی سماعت کی۔ راجندر کے بیٹے للت گپتا نے ہی گواہی دی۔ اس نے عدالت کو بتایا کہ ابو امی کو مار رہے تھے۔ امی کے چلانے پر وہ بیدار ہوگیا۔ اس کے ابو امی کا گلا دبا کر منھ میں کپڑا ڈھونس دیا۔ اس نے پورے واقعہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ اس کے بعد ابونے لاش کو باہر لٹکا کر کمرے میں تالا بند کردیا اور فرار ہوگئے۔ بیٹے کی گواہی پر عدالت نے راجندر کو خاطی قرار دیتے ہوئے یہ سزاسنائی ہے۔ Man gets life term for wife's murder in Pratapgarh

یو این آئی۔

یہ بھی پڑھیں : Husband Killed Wife and her Two Brothers: شوہر نے بیوی اور دو برادر نسبتی کو گولی مار کر قتل کردیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.