ETV Bharat / state

Suicide Case in Amroha امروہہ میں نوجوان نے طالبہ کو گولی مارنے کے بعد خود کو بھی ماری گولی، موت - امروہہ میں مجنون نے خود کو ماری گولی

ضلع امروہہ میں ایک نوجوان نے پہلے دسویں جماعت کی طالبہ کو اور پھر خود کو گولی ما ر لی۔ نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ شدید زخمی طالبہ کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ lover shot girl in amroha

امروہہ میں نوجوان نے طالبہ کو گولی مارنے کے بعد خود کو بھی ماری گولی، موت

author img

By

Published : Jan 29, 2023, 10:46 AM IST

امروہہ: اترپردیش کے ضلع امروہہ میں ہفتہ کو دہلی۔لکھنؤ نیشنل ہائی وے سے منسلک ریلوے کراسنگ پر بے خوف ایک نوجوان نے دسویں جماعت کی طالبہ کا تعاقب کرنے کے بعد پہلے طالبہ کو پھر خود کو گولی مار لی۔ حملہ آور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آدتیہ لانگہے نے بتایا کہ ہفتہ کی شام چار بجے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ صنعتی علاقے گجرولہ میں دہلی۔لکھنؤ نیشنل ہائی وے سے منسلک بھانپور ریلوے پھاٹک پر ٹرین گزرنے کی وجہ بند ریلوے کراسنگ کے نزدیک پیچھا کررہے بائیک سوار طمنچہ لئے نوجوان نے دسویں جماعت کی طالبہ کو گولی مار دی۔ اس کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار لی۔

اسپتال لے جاتے وقت حملہ آور کی موت ہوگئی جبکہ شدید طور سے زخمی طالبہ کو ہائر سنٹر میرٹھ کے لئے ریفر کردیا گیا ہے۔ کافی مشغول شاہراہ پر دن دہاڑے حملہ کرنے والے مجنون نوجوان کا نام پون (21) نامی نوجوان ہے جو غازی پور کے تھانہ بچھرایوں ضلع امروہہ کا رہنے والا ہے۔ متاثرہ اپنے بھائی کے ساتھ گجروالہ سے اپنے گھر واپس لوٹ رہی تھی کہ اچانک یہ واقعہ پیش آگیا۔ متاثرہ کی تحریر پر معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مشغول ہے۔ نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ایس پی نے موقع واردات کا معائنہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Miscreants Shot Student طالبہ کو بس میں سوار نوجوان نے گولی ماری

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.