ETV Bharat / state

بہرائچ: زمینی تنازع کے باعث بھائی نے بھائی کو قتل کردیا - بہرائچ کے تھانہ خیری گھاٹ

ریاست اترپردیش کے بہرائچ میں زمینی تنازع کے باعث ایک شخص پر حملہ کرکے بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ کھیت میں سورہے شخص کا حملہ آوروں نے تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

man brutally murdered with sharp weapon in bahraich
بہرائچ: زمینی تنازعہ کے چلتے بھائی نے بھائی کو قتل کردیا
author img

By

Published : Jul 12, 2020, 5:23 PM IST

بہراج پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور مقتول کے بیٹے کی تحریر شکایت کے بعد بھائی اور دیگر چار افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بہرائچ: زمینی تنازعہ کے چلتے بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

بہرائچ کے تھانہ خیری گھاٹ میں علی نگر گاؤں کے رہنے والے 50 سالہ رام چندر ولد لال بہادر کا اپنے بھائی شتروگھن کے ساتھ زمین کے مسئلہ پر دیرینہ تنازعہ چل رہا تھا۔ رام چندر گاؤں سے تقریبا ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اپنے کھت کی حفاظت کے لیے ہفتے کی رات گیا تھا لیکن معمول کے مطابق وہ اتوار کی صبح گھر واپس نہیں آیا جس کے بعد اسے تلاش کیا گیا۔

بیٹے بھیکھو کو رام چندر کی خون میں لت پت لاش کھیت میں بستر پر ملی۔ رام چندر کا بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔

بھیکھو کی اطلاع کے بعد تھانہ ایس ایچ او پنکج کمار سنگھ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد اے ایس پی اشوک کمار، سی او مہسی شنکر پرساد بھی وہاں پہنچ گئے۔

پوسٹ مارٹم کے بعد رام چندر کی لاش کو لواحقین کے حوالہ کردیا گیا۔ اس موقع پر اشوک کمار نے بتایا کہ مقتول کے بیٹے وکرم پرساد نے زمین کے تنازعہ کو قتل کی وجہ بتاتے ہوئے اپنے چچا شتروگھن اور چار چچازاد بھائیوں پر رام چندر کے قتل کا الزام عائد کیا۔ پولیس نے تمام پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ملزمین کی گرفتاری کےلیے تلاش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.