بدایوں: اترپردیش کے بدایوں میں اتوار کی شام کوتوالی پولیس نے ایک چوہا کو نالے میں ڈبو کر مارنے کے معاملے میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ چوہا مارنے کا یہ عجیب معاملہ جمعہ کے روز سامنے آیا، جب کہ انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں مردہ چوہے کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا ہے۔ اینیمل لور ( جانوروں سے لگاؤ ) وکندر شرما نے ملزم منوج کمار کو چوہا کو نالے میں ڈبوکر مارتے ہوئے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ملزم نے چوہا کے دھم کو دھاگے باندھا اور پھر اسے دھاگے کو پتھر میں باندھ کر نالے میں پھینک دیا۔ اس کے بعد چوہا ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ انہوں نے منوج کے خلاف کوتوالی پولیس کو جانوروں پر ظلم کی روک تھام قانون کے تحت شکایت کی تھی۔
تاہم اس دن کوتوالی پولیس نے منوج کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا۔ مردہ چوہا کو پوسٹ مارٹم کے لیے آئی وی آر آئی بریلی بھیج دیا گیا۔ اس کی رپورٹ آنے میں وقت لگے گا۔ یہاں اتوار کی شام کوتوالی پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ انسپکٹر ہرپال سنگھ بالیان نے کہا کہ ملزم منوج کے خلاف دفعہ 429 (جانور کو مارنا یا معذور کرنا) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: