ETV Bharat / state

مودی، یوگی اور امیت شاہ پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے والا شخص گرفتار - شخص کو پولیس نے گرفتار

ُObjectionable remarks on Modi-Yogi: نوئیڈا میں ایک شخص کو وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کرنا بھاری پڑ گیا۔ نوئیڈا پولیس نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مودی،یوگی اور امیت شاہ پر قابل اعتراض ریمارکس کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 2:39 PM IST

مودی،یوگی اور امیت شاہ پر قابل اعتراض ریمارکس کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کیا

نوئیڈا: ریاست اترپردیش کی اقتصادی راجدھانی کہلانے والے نوئیڈا میں ایک شخص کو وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کرنا بھاری پڑ گیا۔ دراصل ایک صارف نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر نوئیڈا پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے جاری کیا، جس کے بعد نوئیڈا پولیس نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

سارا معاملہ کیا ہے:

دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو تقریباً 1 منٹ کی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ شخص نریندر مودی، امیت شاہ اور یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کر رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص تینوں رہنماؤں کے بارے میں سوالات کر رہا ہے۔ اور دوسرا شخص اسے قابل اعتراض زبان میں جواب دے رہا ہے۔ یہ پورا معاملہ نوئیڈا کے سیکٹر 49 تھانہ علاقہ کا ہے۔

موصولہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو ہوشیار پور گاؤں کے رہنے والے رامپت یادو کا ہے۔ نوئیڈا پولس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں قابل اعتراض زبان کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے رامپت یادو کو گرفتار کر لیا ہے۔ لیکن ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ ویڈیو کب شوٹ کی گئی۔ نوئیڈا پولیس اب اس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.