ETV Bharat / state

Protest Against Manipur violence منی پور تشدد کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا مظاہرہ - protest against Manipur violence In Muzaffarnagar

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے عہدیداروں نے منی پور تشدد کے خلاف مظفر نگر میں مظاہرہ کیا۔ صدر کو بھیجے گئے میمورنڈم میں اے آئی ایم آئی ایم کے کارکنوں نے تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

19088883
19088883
author img

By

Published : Jul 25, 2023, 5:14 PM IST

منی پور تشدد کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا مظاہرہ

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلعی صدر مولانا عمران قاسمی پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ کلکٹریٹ پہنچے۔ منی پور تشدد کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منی پور تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ضلع انتظامیہ کے ذریعے صدر جمہوریہ کو بھیجے گئے میمورنڈم میں اے آئی ایم آئی ایم کے کارکنوں نے کہا کہ منی پور میں خواتین کے خلاف مظالم ہو رہے ہیں۔ لڑائی اور تشدد کی وجہ سے ہزاروں لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کر چکے ہیں۔ منی پور 2 ماہ سے زیادہ عرصے سے تشدد کی آگ میں جل رہا ہے۔ مقامی حکومت اور پولیس انتظامیہ اس کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

وائرل ویڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے عہدیداروں نے کہا کہ چیف منسٹر منی پور میں تشدد کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ صدر سے مطالبہ کیا گیا کہ ملزمین کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ صدر کو بھیجے گئے میمورنڈم میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے عہدیداروں نے وائرل ویڈیو کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ وائرل ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ منی پور کی خواتین کے ساتھ مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.